بفرزون میں ایک بڑی میٹنگ، لوگوں نے اپنے مسائل کے حل کے لئے ایک بڑا فیصلہ کرلیا
بفرزون میں ہونے والی میٹنگ میں فلیٹ کی یونین والوں نے بھی شرکت کی۔
بفرزون میں ایک بڑی میٹنگ، لوگوں نے اپنے مسائل کے حل کے لئے ایک بڑا فیصلہ کرلیا
کراچی : بفرزون نارتھ ناظم آباد کا ایک ایسا علاقہ ہے جہاں عوام کے مسائل کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ بفرزون کی عوام کبھی پانی کے مسلہ اور کبھی گٹر کے مسلہ کی وجہ سے پریشان نظر آتی ہے۔ اس حوالے سے محلہ کے لوگوں نے ایک مٹنگ رکھی تھی۔ جس میں علاقہ کی عوام نے شرکت کی۔
اس میٹنگ میں کرن آرکیڈ فلیٹ کی یونین، ارم فلیٹ کی یونین اور کرن ٹاور کی یونین کے لوگوں نے بھی شرکت کی۔ میٹنگ میں یاسر حسین نے بھی شرکت کی جہاں لوگوں نے اپنے اپنے مسائل بیان کئیے۔ تمام تر لوگوں کے مسائل کو سننے کے بعد میٹنگ میں شریک لوگوں نے فیصلہ کیا کہ ایسے مسائل کا حل مشکل ہے۔ ہم سب کو ایک ساتھ کام کرنا ہوگا۔
اس کے لئے ضروری ہے کہ بفرزون میں ایک محلہ کمیٹی وجود میں لائی جائے۔ جس کے پاس لوگ اپنے اپنے مسائل بیان کریں اور پھر وہ محلہ کمیٹی کے لوگ اس مسائل کے حل کے لئے اداروں، یوسی، ٹاون اور ایم پی اے، ایم این اے سے ملاقات کرکے ان کا حل کروائیں۔
میٹنگ میں موجود تمام تر لوگوں نے اس بات سے اتفاق کیا۔ محلہ کمیٹی کے ممبر کے ناموں کا اعلان بہت جلد کیا جائے گا۔ جس میں تمام تر لوگ کی ہمایت حاصل ہوگی۔