Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کی نگرانی تیز کردی۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا رات گئے شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ۔

0

کراچی : میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کی نگرانی تیز کردی۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا رات گئے شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شاہراہِ قائدین پر تعمیر ہونے والی نئی سروس لائن، کے ڈی اے مارکیٹ روڈ اور ابو الحسن اصفہانی روڈ اور زیر تعمیر راشد منہاس روڈ کا معائنہ کیا۔ میئر کراچی کے ہمراہ میٹروپولیٹن کمشنر ابرار جعفر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

میئر کراچی نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ مرکزی شاہراہوں کو ہر حال میں بہتر انداز میں بحال رکھا جائے۔ شہری حکومت اور سندھ حکومت نے اپنے تمام وسائل کراچی کے لیے وقف کر دیے ہیں۔ کراچی کے تمام ٹاؤنز اور علاقوں میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام جاری ہیں اور بہت جلد شہر بدلتا ہوا نظر آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم عوام سے مکمل رابطے میں ہیں اور ان کے مسائل کا ادراک ہے۔ اگلے ہفتے دوبارہ ای کچہری ہوگی اور اس کا دورانیہ بھی بڑھایا جائے گا۔

Comments
Loading...