Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

جماعت اسلامی نے جو وعدہ کیا تھا پورا کردیکھایا، انڈا موڑ پر سیوریج کا مسلہ حل کردیا گیا

انڈا موڑ پر سیوریج کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

0

کراچی : کئی سالوں سے انڈا موڑ نارتھ ناظم آباد یوسی 1 پر سیوریج کا مسلہ موجود تھا۔ جس کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا تھا۔ اس حوالے سے عوام نے اپنی پریشانی کے لئے یوسی چئیرمین اور ٹاون چئیرمین نارتھ ناظم آباد سے رابطہ کیا۔

ٹاون چئیرمین عاطف علی خان اور یوسی چئیرمین شہزاد مظر کی کاوش سے انڈا موڑ پر موجود سیوریج کے مسلہ کو آج نئی لائین ڈال کر حل کردیا گیا۔ کام کے دوران سیوریج کارپوریشن قسیم غوری صاحب، یوسی چئیرمین شہزاد مظہر، کونسلر ایوب صاحب، جماعت اسلامی کے ناظم حلقہ جنید صاحب، یوسی 2 کوآرڈینیٹر عمیر طلحہ اور دیگر موجود تھے۔

اس دوران علاقہ مکین نے بھی وہاں موجود کونسلر اور چئیرمین سے ملاقات کی اور جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کیا۔ اس لائین کے ڈلنے سے سیکٹر 7ڈی4، 7ڈی2 اور نازش فلیٹ سے آنے والے سیوریج کے پانی کا مسلہ حل ہوجائے گا اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

Jamaat-e-Islami fulfilled its promise, the sewage issue at Anda Mor has been resolved.
Jamaat-e-Islami fulfilled its promise, the sewage issue at Anda Mor has been resolved.
Comments
Loading...