Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

شادمان ٹاون میں ایک اور پانی کا کنیکشن ہونے جارہا ہے یوسی کے فنڈز سے ۔۔۔۔

شادمان ٹاون یوسی چئیرمین کی نگرانی میں المکیم بیکری کے پیچھے کی پانی کی لائین کا کام شروع۔

0

کراچی : شادمان ٹاون میں ایک دفعہ پھر یوسی کے فنڈز سے پانی کی لائینوں کے کنیکشن کا آغاز ہوگیا ہے۔ ایک دن پہلے تاج مسجد کے پاس والی گلی کو پانی فراہم کرنے کے لئے یوسی اور نارتھ ناظم آباد واٹر کارپوریشن نے ایک لائین کا کنیکشن کیا۔ اس پر نارتھ ناظم آباد یوسی 2 چئیرمین فرحان سہیل سے تفصیلی بات ہوئی اور انہوں نے اس کے بارے میں بتایا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔

آج یوسی 2 چئیرمین فرحان سہیل کی نگرانی میں واٹر کارپوریشن کی ٹیم کام کررہی ہے اور المکیم بیکری کے پیچھے والی گلی کو پانی کی لائین کا کنیکشن دیا جارہا ہے۔ اس دوران علاقہ مکین اور دیگر لوگ بھی موجود تھے۔ کام آج صبح شروع کیا گیا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ آج ہی اس کو مکمل بھی کرلیا جائے گا۔

Comments
Loading...