ایم کیو ایم میدان خالی نہ چھوڑتی تو جماعت اسلامی کا کوئی وجود نہ ہوتا۔ سعید غنی
ایم کیو ایم میدان خالی نہ چھوڑتی تو جماعت اسلامی کا کوئی وجود نہ ہوتا۔ سعید غنی
ایم کیو ایم میدان خالی نہ چھوڑتی تو جماعت اسلامی کا کوئی وجود نہ ہوتا۔ سعید غنی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر محنت و افرادی قوت سندھ و رہنما پیپلزپارٹی سعید غنی نے کہا ہے کہ سراج الحق کس اصول کی بنیاد پر کراچی کے میئر شپ کا تقاضا کر رہا ہے۔
جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے خط پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کسی کو جنت کے خواب نہیں دکھائے کارکردگی پر ووٹ لیئے ہیں۔
سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم میدان خالی نہ چھوڑتی تو جماعت اسلامی کا کوئی وجود نہ ہوتا، انہوں نے کہا کہ کراچی کی میئر شپ کسی کو خیرات میں نہیں دینگے۔ پیپلزپارٹی نے خدمت کرکے عوام کے دل جیتے ہیں۔
سعید غنی نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں کراچی سے پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کو ککھ نہیں ملے گا، پی ٹی آئی کے بعد جماعت اسلامی الیکشن کمیشن کو بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔