Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

پیپلز پارٹی حکومت انسانی جانوں کے تحفظ اور آرام دہ سفر کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

روہڑی اسٹیشن کی اپ گریڈیشن اور بغیر پھاٹک کراسنگ کو محفوظ بنانا عوامی تحفظ کے لیے ناگزیر ہے۔ اجلاس میں اتفاق

0

سندھ : ‏وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی اپنے وفد کے ہمراہ اہم ملاقات۔ وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن اور دیگر اجلاس میں شریک۔ وفاقی وزیر حنیف عباسی کے وفد میں سیکریٹری ریلویز مظہر علی شاہ، جنرل مینجر ریلویز عامر بلوچ اور دیگر شامل۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت وفاقی حکومت سے مل کر سندھ کے عوام کے لیے ریلوے کے جدید منصوبوں کا آغاز کر رہی ہے۔ سندھ کی 67 فیصد آبادی (37 ملین افراد) ریلوے کے نئے منصوبے سے مستفیدہونگے۔

سندھ حکومت اور وفاق میں ریلوے کے اہم منصوبے شروع کرنے کے لیئے شراکتداری کرنے پر اتفاق۔ اجلاس میں صوبے میں 858 کلومیٹر طویل ریلوے نیٹ ورک کو جدید بنانے کا فیصلہ۔ 63 ارب 26 کروڑ روپے کی لاگت سے ریلوے انفراسٹرکچر کی بحالی کے منصوبوں پر تبادلہ خیال۔

وفاقی وزیر حنیف عباسی نے کہا کہ روہڑی ریلوے اسٹیشن کی عالمی معیار کے مطابق تزئین و آرائش کے لیے ایک ارب روپے مختص کیا ہے۔ وزارت ریلوے 6 جدید ٹرینیوں کی سندھ حکومت کے ساتھ تمام تفصیلات فراہم کریگی۔ وفاق اور سندھ حکومت کا یہ اشتراک پاکستان ریلوے کی تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ کرے گا۔ وزارت ریلوے سندھ کو ریلوے کا ایسا نظام دیں گے جو نہ صرف ماحول دوست ہوگا بلکہ معاشی ترقی بھی ہوگی۔

سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ سندھ حکومت 6 جدید ترین ’ڈی ایم یو‘ٹرین خریدنے پر غور کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد سندھ کے دور دراز علاقوں کو جدید اور سستی سفری سہولیات سے جوڑنا ہے۔ ریلوے کا منصوبہ سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ کم کرے گا اور ملازمین کے لیے ’سٹی سینٹر سے سٹی سینٹر‘ تک محفوظ رسائی فراہم کرے گا۔ سندھ حکومت ریلوے کے اس 858 کلومیٹر طویل نیٹ ورک کی بحالی کے لیے فنڈنگ فراہم کرنے پر غور کریگی۔ پیپلز پارٹی حکومت انسانی جانوں کے تحفظ اور آرام دہ سفر کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے۔

اجلاس میں بغیر پھاٹک والے 100 ریلوے کراسنگ کو محفوظ بنانے کے لیے 6 ارب روپے کی تجویز پر اتفاق۔ روہڑی اسٹیشن کی اپ گریڈیشن اور بغیر پھاٹک کراسنگ کو محفوظ بنانا عوامی تحفظ کے لیے ناگزیر ہے، اجلاس میں اتفاق۔

حنیف عباسی نے مزید کہا کہ پاکستان ریلوے اس عظیم منصوبے کے لیے سندھ حکومت کو ہر ممکن تکنیکی تعاون اور ’رائٹ آف وے‘فراہم کرے گی۔

کوٹڑی تا دادو، دادو سے لاڑکانہ، حیدرآباد تا میرپور خاص، روہڑی سے جیکب آباد، اور حیدرآباد تا بدین سمیت 6 اہم روٹس کی بحالی کا فیصلہ۔

وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے کہا کہ سرمایہ کاری کے بعد کوٹڑی تا دادو کا سفر تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ کم ہو جائے گا۔

روہڑی اسٹیشن پر 6 نئے ایسکلیٹرز اور سولر سسٹم پر چلنے والا واٹر فلٹریشن پلانٹ لگایا جائے گا، اجلاس میں فیصلہ۔ حادثات سے بچنے کے لیے 100 خطرناک ریلوے کراسنگ کو ’مینڈ‘ کرنے کا فیصلہ۔ پاکستان ریلوے اور حکومت سندھ کے درمیان 25 سالہ شراکت داری کا ‘فریم ورک ایگریمنٹ’ طے کرنے کا فیصلہ۔ وزیراعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر ریلوے کا روہڑی اسٹیشن کو 6 مہینے میں اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ریلوے منصوبوں کے لیئے 6.6 ارب دینے کی منظوری دے دی۔

Comments
Loading...