اسسٹنٹ کمشنر نیو کراچی اور ٹی ایم سی نیو کراچی کی جانب سے 4کے راؤنڈ اباؤٹ پر انسداد تجاوزات مہم جاری
کراچی : شہر بھر میں مختلف مقام پر روز کی بنیاد پر غیر قانونی تجاویزات کے خلاف کاروائی کا عمل جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں بھی ڈی سی طاحہ سلیم کی زیر نگرانی روز کی بنیاد پر کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر نیو کراچی اور ٹی ایم سی نیو کراچی کی جانب سے 4کے راؤنڈ اباؤٹ پر انسداد تجاوزات مہم چلائی گئی، جس کے نتیجے میں نرم تجاوزات کو ہٹایا گیا اور دکانداروں کو وارننگ جاری کی گئی، وہ خود ہی تجاوزات کو ختم کرنے پر آمادہ ہوئے۔