پانی کی لیکج کی وجہ سے کے بی آر میں پانی کی فراہمی معطل
جمال احمد نے نارتھ ناظم آباد یوسی 24 گلشنِ وسیم ،سیکٹر 16.اے، کے بی آر کے لوگوں سے ملاقات کی۔
پانی کی لیکج کی وجہ سے کے بی آر میں پانی کی فراہمی معطل
تفصیلات کے مطابق حق پرست ایم پی اے پی ایس 130 جمال احمد نے نارتھ ناظم آباد یوسی 24 گلشنِ وسیم ،سیکٹر 16اے، کے بی آر کے لوگوں سے ملاقات کی اور ان کے دیرینہ مسائل جو کہ پانی سیوریج کے تھے، ان کو دیکھا اور ادارے کو ہائی لائٹ کیا کہ پانی کی لیکج کی وجہ سے کے بی ار میں پانی کی فراہمی معطل ہے۔ جس کو فلفور ٹھیک کیا جائے تاکہ علاقے مکین کو پانی کی فراہمی ہو سکے۔
اس موقع پر نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے بلدیاتی انچارج فیضان اقبال،ٹاؤن کمیٹی ممبر عدنان جمال، کے ساتھ اراکین سی او سی ممبران فیصل پٹنی، محمد شفیع اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ جو کہ ممبر صوبائی اسمبلی جمال احمد کو اس پریشانی سے آگاہ کر رہے تھے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے ایم پی اے جمال احمد نے علاقہ مکین کو اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ واٹر کارپوریشن سے اس حوالے سے بات کریں گے اور اس مسلہ کو جلد از جلد ٹھیک کرائیں گے۔، جس پر علاقہ مکین نے ان کا شکریہ ادا کیا۔