ایم پی اے جمال احمد کی کاوش سے بفرزون میں نئی لائین ڈال دی گئی
عوام نے ایم پی اے جمال احمد بھائی اور واٹر بورڈ کے افسران کا شکریہ ادا کیا
ایم پی اے جمال احمد کی کاوش سے بفرزون میں نئی لائین ڈال دی گئی
کراچی : نارتھ ناظم آبا، بفرزون میں پانی کے حوالے سے کافی مسلہ موجود ہیں۔ اس حوالے سے بفرزون کی عوام نے کئی دفعہ سخی حسن واٹر پمپنگ اسٹیشن پر اپنا احتجاج بھی ریکارڈ کرایا ہے۔ بفرزون کی عوام نے اس مسلہ کو ایم کیو ایم پاکستان کے ممبر صوبائی اسمبلئ جمال احمد سے بیان کیا اور اس کو حل کرانے کی درخواست کی۔
بفرزون سیکٹر 15اے1 میں 200، 400،500 اور 600 کی لائن میں پانی کا دیرینہ مسئلہ تھا۔ جو کہ ایم پی اے جمال احمد کی کاوشوں سے اور واٹر بورڈ کے فنڈ سے نئی لائن ڈال دی گئی ہیں۔ عوام کا دیرینہ مسئلہ حل ہونے پر عوام نے ایم پی اے جمال احمد اور واٹر بورڈ کے افسران کا شکریہ ادا کیا۔ اسی طرح بفرزون کے اور بھی سیکٹرز کے پانی کے مسائل حل ہونگے۔
انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد بفرزون سیکٹر 3 میں پانی کی لائن ڈلے گی۔ وہاں بھی عوام کو پانی کو لے کر کافی شکایت ہے۔ ایم پی اے جمال احمد نے کہا کہ ہم عوامی نمائیندے ہیں اور ہمارا کام عوام کے درمیان رہہ کر ان کے مسائل کو حل کرنا ہے۔