سید امین الحق سے مرکز بہادرآباد پر مفتی عبد الوہاب کی ملاقات
سالانہ تکمیل قرآن کی تقریب کا دعوت نامہ دیا
سید امین الحق سے مرکز بہادرآباد پر مفتی عبد الوہاب کی ملاقات
کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادرآباد پر مرکزی کمیٹی کے سینئر رکن و رکن قومی اسمبلی سید امین الحق سے ادارہ اُم القرٰی کے مہتمم مفتی عبد الوہاب نے ملاقات کی۔ملاقات میں مفتی عبدالوہاب نے سید امین الحق کو سالانہ تکمیل حفظِ قرآن کی تقریب کا دعوت نامہ پیش کیا۔سید امین الحق نے شرکت کی یقین دہانی کروائی۔
اس موقع پر ملک کی سلامتی اور ترقی کیلئے دعا بھی کی گئی۔ملاقات میں ایم کیو ایم کے سی او سی کے رکن عبد القادر صابری بھی موجود تھے۔