Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ہمارا صبر کا پیمانہ لبریز ہونے کو ہے اگر ہوش کے ناخن نہ لئے تو کراچی کی شاہراہوں پر انتشار نظر آئے گا۔ ڈاکٹر فاروق ستار

ایم کیو ایم پاکستان کی کوششوں سے آج حیدرآباد میں قائم ہونے والی یونیورسٹی میں داخلے شروع ہو گئے ہیں۔ سید امین الحق

0

پنجاب کے عوام کو ریلیف دیا جارہا ہے اور کراچی کے شہریوں کو ظلم، جبر اور امتیاز کی چکی میں پیسا جارہا ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما و چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے نجکاری ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کراچی، ایم کیو ایم پاکستان ہاؤس میں چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام سید امین الحق اور اراکین اسمبلی کے ہمراہ ایک پرُہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف پنجاب کے عوام کو بجلی کے بلوں میں فی یونٹ 14 روپے کا ریلیف دیا جارہا ہے تو دوسری جانب کراچی میں بجلی کے صارفین کیلئے بجلی فی یونٹ 3 روپے سے 5 روپے تک مہنگی کردی گئی ہے، کے الیکٹرک کراچی والوں سے پہلے ہی ڈیڑھ روپے اضافی سرچارج اور سوا تین روپے گردشی قرضوں کی مد میں غیر قانونی وصول کر رہا ہے۔

کراچی کے شہریوں کو مسلسل ظلم، جبر اور امتیاز کی چکی میں پیسا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی اور سندھ کے دیگر شہری علاقوں کے ساتھ ہونے والے اس امتیازی سلوک کی وجہ سے سندھ کے شہری علاقوں کے عوام کا صبر اب جواب دے چکا ہے اور اگر حکمرانوں نے اب ہی ہوش کے ناخن نہ لئے تو کراچی سمیت سندھ کے شہری علاقوں کی شاہراہوں پر انتشار نظر آئے گا۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا وفاق سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کو بھی پاکستان کا شہر تصور کیا جائے اور کراچی کے شہریوں کو بھی برابر کا شہری سمجھا جائے، کے الیکٹرک نامی بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کراچی کے شہریوں سے بھتہ وصول کر رہی ہے یہی سلسلہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں جاری تھا۔ انکا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان ایک ذمہ داری سیاسی جماعت ہے اور ہم نے اپنی آخری حد تک معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کی پوری کوشش کرلی ہے لیکن حکمرانوں نے کراچی کو ایک بس سمجھ لیا ہے جس میں پورا ملک سفر کررہا ہے اور کراچی والوں سے کہا جارہا ہے کہ وہ بس سے نیچے اتر کر اسے دھکا لگائیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے یہ حکمرانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی والوں کو روز قسطوں میں قتل کیا جارہا ہے، ملک کے بجٹ کا 65 سے 70 فیصد حصہ دینے والے شہر کو خیرات دی جاتی ہے، سندھ میں کوٹہ سسٹم کی آڑ میں پہلے ہی کراچی سمیت شہری سندھ کے عوام کا معاشی استحصال جاری ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی کیلئے کیا جانے اضافہ فلفور واپس لیا جائے اور کراچی کے شہریوں کو فوری طور پر بجلی کے بلوں میں سبسڈی دی جائے۔ ڈاکٹر فاروق ستار اور سید امین الحق نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایسا لگتا ہے کہ یہ کراچی کے خلاف ایک بار پھر سوچی سمجھی سازش ہورہی ہے جس کے تحت ایک کے بعد ایک انڈسٹری کراچی سے پنجاب منتقل ہورہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں مجبوراً کراچی کے تاجروں کی جانب سے کی جانے والی ہڑتالوں کی حمایت کا اعلان بھی کرنا پڑے گا، ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی کوششوں سے آج حیدرآباد میں قائم ہونے والی یونیورسٹی میں داخلے شروع ہو گئے ہیں اور کراچی کی قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں اضافے کا سہرا بھی ایم کیو ایم پاکستان کے سر ہی جاتا ہے۔

Comments
Loading...