Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ٹاؤن افسران بلا تفریق یوسی چیئرمینزواراکین یوسی کمیٹی سے تعاون کرتے ہیں۔ چیئرمین محمد یوسف

بلدیاتی نمائندوں کی انتھک محنت اور خدمت کا جذبہ انہیں کامیابی کی طرف لے کر جارہا ہے۔چیئرمین محمد یوسف

0

نیو کراچی ٹاؤن کے انفرا اسٹریکچر کے ساتھ بلدیاتی یوسی دفاتر کی بھی تزین و آرائش کی جارہی ہے۔ چیئرمین محمد یوسف

کراچی : چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کاٹاؤن وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کے ہمراہ یونین کمیٹی نمبر 02 گلشن سعید یوسی آفس کا افتتاح۔اس موقع پر یونین کمیٹی نمبر 02 گلشن سعید کے چیئرمین احمر خان،یوسی وائس چیئرمین فیضان قریشی،یوسی سیکریٹری ایاز الرحمن،یوسی اراکین،کوآرڈینیٹر چیئرمین حنظلہ انور قریشی،ایڈیشنل ڈائریکٹر سینی ٹیشن محمد مُشتاق خان،ڈائریکٹر بی اینڈ آر اشتیا ق حُسین،انچارچ بی اینڈ آر فیصل صغیر،انجینئر بی اینڈ آر صفدر،انجینئر بی اینڈ آر ساجد حُسین،ڈپٹی ڈائریکٹر باغات آفتاب احمد،سینئر افسر باغات جاوید جمال،محکمہ انکروچمنٹ،ریسکیو،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔

چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے افتتاحی تقریب میں موجود شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن کے انفرا اسٹریکچر کے ساتھ بلدیاتی یوسی دفاتر کی بھی تزین و آرائش کی جارہی ہے۔ بلدیاتی نمائندوں کی انتھک محنت اور خدمت کا جذبہ انہیں کامیابی کی طرف لے کر جارہا ہے۔چیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن میں 13 یونین کونسلزہیں جن کی عمارتیں خستہ حالی کا شکار ہیں ان میں پانچ یونین کونسلز آفس کی حالت بہت زیادہ خراب تھی اور روشنی کے مناسب انتظامات بھی موجود نہیں تھے آج الحمد اللہ یونین کمیٹی نمبر 02 گلشن سعید کے چیئرمین،وائس چیئرمین اور اراکین یونین کمیٹی کی کاوشوں سے یونین کمیٹی میں تزین و آرائش کا کام مکمل ہوچکا ہے جو ایک قابل تعریف عمل ہے اور یونین کمیٹی تزین و آرائش کے بعد ایک خوبصورت منظر پیش کررہی ہے میں یوسی چیئرمین اور ان کی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنی مستقل مزاجی اور محنت سے عوام کے مسائل کو حل کیا اور اپنے دفاتر کی حالت بھی بہتر کرائی۔

چیئر مین محمد یوسف نے عوام سے مخاطب ہوکر کہا کہ یوسی آفس میں موجود جماعت اسلامی کے منتخب نمائندے عوام کی خدمت کے لئے موجود ہیں۔آپ لوگ اپنے بلدیاتی مسائل بلا خوف و خطر جماعت اسلامی کے منتخب نمائندوں کے ساتھ شیئر کریں تاکہ ان مسائل کو حل کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔اس موقع پر یونین کمیٹی نمبر 02 گلشن سعید کے چیئرمین احمر خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانزیشن پیریڈ کے خاتمے کے بعد جب ہم اس یوسی میں آئے تو اس یوسی دفتر کی حالت بہت خراب تھی یہاں تک کے بیٹھنے تک کے مناسب انتظامات نہیں تھے اور عمارت کی حالت بہت خستہ تھی لیکن ہم جماعت اسلامی کے نمائندے ہیں اور خدمت کا جذبہ لیکر اپنے علاقوں میں انہیں حالات کے ساتھ کام کرانے شروع کئے الحمد اللہ ہم نے علاقے میں عوام کے بنیادی مسائل کو حل کیا جن میں پینے کے پانی کی فراہمی،سیوریج لائنوں کی تبدیلی،سڑکوں کی مرمت و تعمیر،گلیوں میں پیور بلاک کے کام اور علاقے کو روشن کرنے کے لئے اسٹریٹ لائٹس کو اُون کیا گیا ہے انشاء اللہ علاقے میں موجود مسائل کو زیرو کردیں گے آج یوسی چیئرمینز کی کامیابی کے پیچھے ٹاؤن چیئرمین محمد یوسف،وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر اور ٹاؤن کے افسران کی کاوشیں اور رہنمائی قابل ستائش ہیں۔

تقریب کے آخر میں چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے منتخب نمائندوں اور یوسی اراکین میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔

Comments
Loading...