ایم کیو ایم کے تمام کارکنان اور انکے اہل خانہ ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار
شہداء اور لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ کو سلام تحسین پیش کرتا ہوں۔ ڈاکٹر فاروق ستار
ایم کیو ایم کے تمام کارکنان اور انکے اہل خانہ ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار
کراچی : ایم کیو ایم پاکستان سرجانی ٹاؤن کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ویسٹ حلقہ این اے 244 سیکٹر 05 ڈی میں “ایک شام کارکنان کی فیملیز” کے نام سے محفل سماع/قوالی نائٹ کا اہتمام کیا گیا۔ محفل سماع میں حق پرست نامزد امیدوار حلقہ این اے 244 سینئر ڈپٹی کنوینر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار بطور مہمانانِ خصوصی شریک ہوئے۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم نے صوبائی و قومی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 244 سے انتخابات میں حصہ لے رہا ہوں آج ہم باقائدہ طور پر حلقہ این اے 244 اور پی ایس 116, 117 کی انتخابی مہم کا آغاز کررہے اس سلسلے میں ہم نے اپنے کارکنان کے اہل خانہ اور اہل علاقہ کے لئے محفل سماع کا انعقاد کیا ہے سرجانی ٹاؤن ہمیشہ سے ایم کیو ایم کا گڑھ رہا ہے پنڈال میں موجود خواتین کی بڑی تعداد میں موجودگی ہمیں انتخابات سے قبل کامیابی کی نوید سنا رہی ہے ہم انتخابات سے قبل ان نشستوں پر اپنی کامیابی کا جشن منارہے ہیں یہاں وہ کارکنان کے اہلخانہ موجود ہیں جنہوں نے ہمیشہ ایم کیو ایم کا ساتھ دیا کارکنان اور انکے اہلخانہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
آج یہاں شہداء اور لاپتہ کارکنوں کی فیملیز بھی موجود ہیں جنہیں سلام تحسین پیش کرتا ہوں ہمارے کارکنان اور انکے اہل خانہ ایم کیو ایم کا قیمتی اثاثہ ہیں ہم اس انتخابی عمل میں نئے جوش و جذبے کے ساتھ عوام کے ساتھ خود کو جوڑ رہے ہیں جو غلطیاں ہوئی ہیں ان سے گریز کرینگے ہمیں لوگوں کا اعتماد حاصل کرنا ہے کارکنان کی بڑی تعداد میں فیملیز کی آمد اس بات کی غمازی ہے کہ ہم نے سچ کا دیا انشاء اللہ اس حلقے سے منتخب ہوکر عوام کے غضب شدہ حقوق بازیاب کروائیں گے اور کراچی میں بسنے والے ایک ایک فرد کے لیے ایوانوں میں جدوجہد کرینگے ہم چاہتے ہیں ہر پاکستانی کو آگے بڑھنے کا موقع ملے ایم کیو ایم متوسط طبقے اور عام پاکستانیوں کی واحد آواز ہے ہم نے آئینی ترمیمی بل پیش کیا ہے ہر شہری چاہتا ہے کہ آئین میں ترمیم ہو اور تمام صوبوں کو یکساں طور پر حقوق ملنے چاہئے ڈاکٹر فاروق ستار کا مزید کہنا کہ ہم نے ایم کیو ایم کو یکجا کیا ہے۔
جس کے نتیجے میں 70 لاکھ کی گمشدہ آبادی بازیاب ہوئی انشاء اللہ 8 فروری کے بعد کراچی کے غضب شدہ حقوق بھی بازیاب ہونا شروع ہوں گے ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ہونے کے برابر ہے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے افسران جو 15 جنوری کے بلدیاتی انتخابات میں تھے اگر وہی رہے تو الیکشن متاثر ہوں گے ڈاکٹر فاروق ستار نے تقریب کے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں 8 فروری کو پتنگ کو سپورٹ کرنے کی درخواست بھی کی۔ اس موقع پر اراکینِ روابطہ کمیٹی سی او سی اور حلقہ پی ایس 116,117 کے حق پرست نامزد امیدواران و ٹاؤن کے زمہ داران موجود تھے۔