Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

اللہ ہمارے مسلمان بھائیوں کو فتح مبین عطا فرمائے۔ منیب وسیم

اپنی عید کی خوشیوں میں فلسطین کے مسلمانوں کو یاد رکھیں۔ منیب وسیم

0

اللہ ہمارے مسلمان بھائیوں کو فتح مبین عطا فرمائے۔ منیب وسیم

کراچی : نارتھ ناظم آباد یوسی 2، کونسلر وارڈ نمبر 1 منیب وسیم نے عید الحضی کے موقع پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایک جاندار پالتے ہیں… کھلاتے پلاتے ہیں… وہ ہمارے ساتھ چلتا ہے… ہمارے آنے پر اٹھ کھڑا ہوتاہے…ہمارے ہاتھ سے کھاتا ہے… پیارا ہو جاتا… مانوس ہو جاتا ہے ہمارے ساتھ اور پھر فقط اللہ کی رضا کیخاطر عید کے دن ہم اپنے ہاتھ سے اسے قربان کر دیتے ہیں، کیوں؟ کیوں کہ یا رب العالمین جب تیرا حکم آیا تو جان کی بھی پرواہ کئے بغیر سر تسلیم خم کر دیں گے!۔ جسکا عملی مظاہرہ میرے فلسطین کی ماؤں بہنوں بیٹیوں نے دور حاضر میں پیش کیا!!۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہاتھوں میں اولاد کا خون دیکھ کر بھی “ہمارے لئے اللہ کافی ہے” اپنے بھائی کا کفن باندھ کر بولیں “حسبنا اللہ ونعم الوكيل” یا مالک و مولا ہمیں ہمت و قوت دے ہم امت کے مددگار بن سکیں!!۔ دنیا بھر میں بسنے والے عید منانے والے مسلمانوں لہو میں ڈوبی امت کو خون میں لت پت، عید الاضحٰی مبارک۔

انہوں نے کہا کہ اپنی عید کی خوشیوں میں فلسطین کے مسلمانوں کو یاد رکھیں۔ آپ جانور ذبح کر رہے ہیں تو وہ امریکا و برطانیہ کی ناجائز اولاد مردود اسرائیلیوں کی گردن مار رہے ہیں، ہم خوشیاں منا رہے ہیں تو وہ اپنے پیاروں کو دفنا رہے ہیں، اللہ ہمارے مسلمان بھائیوں کو فتح مبین عطا فرمائے اور ہمیں، جانور کے ساتھ ساتھ اپنی نفسانی خواہشات، انا، اور کدورتوں کو قربان کر کے وید منانے کی۔توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

Comments
Loading...