Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

وزیراعلیٰ سندھ کا نجی کمپنی کے گارڈ کی فائرنگ سے خاکروب کی ہلاکت کا نوٹس۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ

ملزم کو فوری گرفتار کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ

0

وزیراعلیٰ سندھ کا نجی کمپنی کے گارڈ کی فائرنگ سے خاکروب کی ہلاکت کا نوٹس۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ کا نجی کمپنی کے گارڈ کی فائرنگ سے خاکروب کی ہلاکت کا نوٹس۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے ملزم کو فوری گرفتار کرکے رپورٹ پیش کی جائے ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا ایسے نجی کمپینوں کے خلاف کارروائی کا حکم جو انڈر ٹریننگ /بھرتی ہونے والے نئے گارڈ کو اسلحہ تھما دیتے ہیں۔ گارڈ کو بھرتی کرتے وقت اُن کی ذہنی افزائش پر بھی کام کیا جائے۔ ایسے شخص کو اسلحہ نہیں دینا چاہیے جسے نیا نیا گارڈ بھرتی کیاگیا ہو۔ گارڈ کو تعینات کرتے وقت اُس کا کریمینل ریکارڈ بھی چیک کیا جائے۔

اس طرح کے واقعات تکلیف دہ ہیں اور ناقابل برداشت ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کا ہوم ڈپارٹمینٹ کو نجی سکیورٹی کمپنیوں کی انسپکشن کی ہدایت۔ وزیراعلیٰ سندھ کا خاکروب کی ہلاکت پر افسوس اور لواحقین سے ہمدری کا اظہار۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ

Comments
Loading...