سید ناصر حسین شاہ، سیلاب متاثرین کے لئے بنائے جانے والے گھروں کی تعمیر کا معائنہ کرنے پہنچ گئے
ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر ایم بی راجہ دھاریجو بھی ان کے ہمراہ ہیں
سید ناصر حسین شاہ، سیلاب متاثرین کے لئے بنائے جانے والے گھروں کی تعمیر کا معائنہ کرنے پہنچ گئے
سکھر: صوبائی وزیر توانائی، منصوبہ بندی و ترقیات سید ناصر حسین شاہ، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ اور ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ تعلقہ روہڑی سندھ پیپلز ہائوسنگ اسکیم کے تحت سیلاب متاثرین کے لئے بنائے جانے والے گھروں کی تعمیر کا معائنہ کرنے پہنچ گئے۔ ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر ایم بی راجہ دھاریجو بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
صوبائی وزیر توانائی، منصوبہ بندی و ترقیات سید ناصر حسین شاہ، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ اور ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ نے یونین کائونسل واہ برڑا میں 100 سیلاب متاثرین میں چابیاں اور گھروں کے مالکانہ حقوق کی سند یں تقسیم کیں
چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایات پر پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے پورے صوبہ میں ہائوسنگ اسکیم کا آغاز کیا ہے، سید ناصر حسین شاہ کی میڈیا سے گفتگو۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے صوبوں میں بھی لاکھوں لوگ متاثر ہوئے تھے، لیکن سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر نو کا کام صرف سندھ حکومت کر رہی ہے۔ سندھ حکومت نے 2.1 ملین گھروں کی تعمیرنو کے کام کا آغاز کر دیا ہے۔ 8 لاکھ گھرانوں کے بینک اکائونٹس بن گئے ہیں۔
سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ جن میں کچھ کو ایک قسط، کچھ کو دو، بعض گھرانوں کو تیسری اور چوتھی قسط منتقل کر دی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ اور ہم سب کی کوشش ہے، کہ اس منصوبے میں شفافیت رہے، تاکہ سیلاب متاثرین کو چھت مل سکے۔ پیپلز ہائوسنگ پروجیکٹ کی تکمیل سے سندھ کی ایک کروڑ آبادی مستفید ہو گی۔ سکھر میں سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر ہینڈس کر رہی ہے، جبکہ فنڈنگ سندھ حکومت عالمی بینک اور دیگر اداروں کے تعاون سے کر رہی ہے۔ گھروں کی تعمیر میں پانی کی فراہمی ، صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کی سہولیات کا بھی خصوصی خیال رکھا جا رہا ہے۔ دو سالوں کے اندر 21 لاکھ گھروں کی تعمیر کا کام مکمل کریں گے۔