کیا اسٹیٹ بینک آف پاکستان عید کے لیے نئے کرنسی نوٹ جاری کرے گا؟
یاد رہے کہ پچھلے دو سال بھی نئے کرنسی نوٹ حاصل کرنا لوگوں کے لئے کافی مشکل رہا ہے۔
کیا اسٹیٹ بینک آف پاکستان عید کے لیے نئے کرنسی نوٹ جاری کرے گا؟
تفصیلات کے مطابق عید الفطر جیسے مواقع پر اسٹیٹ بینک کا پاکستان میں نئے کرنسی نوٹ جاری کرنا، ایک عام رواج ہے۔ نئے کرنسی نوٹ عوام کو پرانے نوٹوں کے ساتھ نئے نوٹوں کے تبادلے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے جاری کیے جاتے ہیں، ان کو خاص طور پر عیدی کے دینے اور لینے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
اس پیشرفت سے واقف ذرائع نے انکشاف کیا کہ مرکزی بینک پچھلی عید کی طرح اس سال بھی عوام کے لیے نئے کرنسی نوٹ جاری نہیں کرے گا۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنے کے فیصلے سے ان لوگوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا جو انہیں حاصل کرنے کے لیے کمرشل بینکوں کا رخ کر رہے ہیں۔
عید سے قبل نجی بینک اسٹیٹ بینک کی پالیسی کا حوالہ دیتے ہوئے عوام کو نئے کرنسی نوٹ نہیں دے رہے۔ جس کی وجہ سے کچھ لوگ جن کے بعد نئے نوٹ موجود ہیں وہ اس کرنسی نوٹوں کو مہنگے داموں بیچ رہے ہیں۔ عوام اس مہنگائی کے دور میں کرنسی نوٹ مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہے۔