Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

کونسلر منیب وسیم نے ڈبل اے فلیٹ اور انشا فلیٹ کے سامنے کھڑے ہونے والی پانی کا مسلہ حل کردیا، عوام کا شکریہ

تمام تر کام کے دوران، رمضان میں بھی کونسلر منیب وسیم موقع پر موجود تھے۔

0

کونسلر منیب وسیم نے ڈبل اے فلیٹ اور انشا فلیٹ کے سامنے کھڑے ہونے والی پانی کا مسلہ حل کردیا، عوام کا شکریہ

کراچی : شادمان ٹاون سیکٹر 14-بی میں موجود ڈبل اے فلیٹ اور انشا فلیٹ کے سامنے سڑک پیالہ کی شکل کی ہے۔ جس کی وجہ سے سڑک پر بہتا ہوا پانی وہاں جمع ہوجاتا ہے اور عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ اس حوالے سے فلیٹ کے لوگوں نے اپنی شکایت کونسلر منیب وسیم کو دی۔

کونسلر منیب وسیم نے پہلے اس جگہ کا جائزہ لیا۔ اس کے بعد انہوں نے تمام تر لوگوں سے مشاورات کے بعد فیصلہ کیا کہ اس جگہ ایک ایسی ہودی بنائی جائے جس کے ذریعے یہاں کھڑا ہونے والا پانی نکالا جاسکے۔ اس حوالے سے انہوں کل رات اس کام کو سرانجام دے دیا۔ وہاں ایک ہودی بنائی گئی اور اس کو گٹر لائین سے ملادیا گیا ۔ اس پر فلیٹ میں رہنے والوں کے ساتھ ساتھ علاقہ مکین نے بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔

Comments
Loading...