Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

مہا کمبھ میں نہانے والی خواتین کی ویڈیو ٹیلی گرام پر دو ہزار سے تین ہزار روپے میں فروخت ہو رہی تھیں۔

اس پورے معاملے نے ایک بار پھر آن لائن پلیٹ فارم پر خواتین کی پرائیویسی اور ان کی حفاظت کا مسئلہ کھڑا کر دیا ہے۔

0

مہا کمبھ میں نہانے والی خواتین کی ویڈیوز ٹیلی گرام پر فروخت ہو رہی ہیں

تفصیلات کے مطابق انڈیا میں مہا کمبھ کے دوران بڑی تعداد میں عقیدت مندوں نے سنگم میں غسل کیا جن میں خواتین کی بھی کافی تعداد موجود تھی۔ حال ہی میں کئی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لڑکیوں اور خواتین کے نہانے اور کپڑے بدلنے کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی گئیں۔ ایسی ویڈیوزسماجی رابطوں کی ویب سائٹس فیس بک، ایکس اور یوٹیوب پر دستیاب تھیں۔ یہی نہیں، یہ ویڈیوز کئی ٹیلی گرام چینلز پر فروخت ہو رہی تھیں۔

میڈیا رپورٹس میں یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد پولیس نے اس پر کارروائی کی اور کچھ لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔ بی بی سی نے ابھی اس معملے پر ایک آرٹیکل لکھا ہے۔

Comments
Loading...