Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی کی ہدایت پر پولیس اور رینجرز کا مشترکہ کامبنگ اینڈ سرچ آپریشن

دورانِ آپریشن متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں میں منتقل کر دیا گیا۔

0

ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی کی ہدایت پر پولیس اور رینجرز کا مشترکہ کامبنگ اینڈ سرچ آپریشن

کراچی : ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی کی ہدایت پر پولیس اور رینجرز کا مشترکہ کامبنگ اینڈ سرچ آپریشن کیا گیا۔ یہ آپریشن تھانہ ملیر کینٹ، بن قاسم اور قائدآباد کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کیا گیا تاکہ علاقے میں امن و امان برقرار رہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کا سدباب کیا جا سکے۔ آپریشن کے دوران بائیومیٹرک ڈیوائس کی مدد سے مشتبہ افراد کی تصدیق بھی کی گئی۔

یہ آپریشن کچی آبادی اور مخصوص علاقوں میں کیا گیا، جس میں پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں نے بھرپور حصہ لیا۔ کامبنگ اینڈ سرچ آپریشن میں ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، پولیس افسران، جوان، انٹیلیجنس اسٹاف اور لیڈیز پولیس نے شرکت کی۔ دورانِ آپریشن متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں میں منتقل کر دیا گیا۔

Comments
Loading...