ڈی آئی جی ٹریفک کراچی سے الیکٹرانک مارکیٹ کے صدر، منہاج گلفام نے اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات
ڈی آئی جی ٹریفک نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔
ڈی آئی جی ٹریفک کراچی سے الیکٹرانک مارکیٹ کے صدر، منہاج گلفام نے اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات
کراچی : ڈی آئی جی ٹریفک کراچی سے الیکٹرانک مارکیٹ کے صدر، منہاج گلفام، نے اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ اس دوران رمضان المبارک میں مارکیٹ ایریاز میں ٹریفک کنٹرول کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں اور درپیش مسائل پر گفتگو کی گئی۔
وفد نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مارکیٹ ایریاز میں غلط پارکنگ کے خاتمے کے لیے وہ ٹریفک پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔ مزید برآں، انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل ڈیلرز کو ہدایت دی جائے گی کہ وہ موٹر سائیکل فروخت کرتے وقت اسے سائیڈ مررز اور ہیلمٹ کے بغیر نہ بیچیں۔ ڈی آئی جی ٹریفک نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔
تاجر برادری نے ڈی آئی جی ٹریفک کا شکریہ ادا کیا۔