Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

عافیہ کے حوالے سے فوزیہ صدیقی کا اہم بیان سامنے آگیا۔

اب عافیہ کے وکیل نے جو کچھ بتایا ہے وہ ایک خاندان کے طور پر ہمارے لیے بہت دل دہلا دینے والا ہے۔ فوزیہ صدیقی

0

عافیہ کے حوالے سے فوزیہ صدیقی کا اہم بیان سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق فوزیہ صدیقی جو عافیہ صدیقی کی بہن ہیں، انہوں نے عافیہ صدیقی کی آزادی کے لئے جدوجہد جاری رکھی ہے۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ ایکس پر پوسٹ میں ان کے حوالے سے لوگوں کو بتاتے ہوئے ایک پوسٹ شئیر کی۔

اس پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’’عافیہ نے بہت دکھ اٹھائے ہیں اور اب اس کے وکیل نے جو کچھ بتایا ہے وہ ہمارے لیے ایک خاندان کے طور پر بہت دل دہلا دینے والا ہے، ہم دکھی اور غم زدہ ہیں۔ جہاں تک میرا تعلق ہے، میں انصاف کی فراوانی سے خوفزدہ اور بے زبان ہوں۔ عافیہ کو گھر بھیج دو‘‘۔

Comments
Loading...