مرتضیٰ وہاب اور چیئرمین کورنگی ٹاؤن نعیم شیخ بہترین انداز میں عوامی خدمت میں مصروف عمل ہیں
احمد رضا نے وہاں موجود علاقہ مکینوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تھوڑی دیر میں یہ اور فلو کا مسلئہ حل ہو جائے گا اور ٹی ایم سی کورنگی کا عملہ سڑک کو کلئیر کردے گا اور اس کے لئے ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کورنگی کا عملہ بھی موقع پر موجود ہے۔
مرتضیٰ وہاب اور چیئرمین کورنگی ٹاؤن نعیم شیخ بہترین انداز میں عوامی خدمت میں مصروف عمل ہیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین یوسی 08 کورنگی احمد رضا نے کہا ہے کہ مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب اور چیئرمین کورنگی ٹاؤن نعیم شیخ بہترین انداز میں عوامی خدمت میں مصروف عمل ہیں ۔ عوامی شکایت پر فوری 9000 روڈ کورنگی نمبر ڈھائی پر پانی اور فلو ہونے سے سڑک بند ہونے کی شکایت موصول ہونے پر فوری وہاں کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر 9000 روڈ کورنگی نمبر ڈھائی پر اوورفلو کی شکایات پر وہاں پہنچنے پر عوام سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ احمد رضا نے کہا کہ پانی اور فلو ہونے سے سڑک بند ہونے کی شکایت موصول ہوئی تھی،جس پر مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر کے ایم سی کا عملہ پہنچ گیا ہے ۔ احمد رضا نے کہا کہ کے ایم سی کا عملہ نالے کے چوکنگ پوائنٹ کو کلئیر کررہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پانی کا اور فلو واٹر بورڈ کے پمپنگ اسٹیشن پر لائٹ کی بندش کی وجہ سے ہوا ہے، جس پر مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر کے الیکٹرک اور واٹر بورڈ کا عملہ بھی معاملے کو حل کررہا ہے ۔ احمد رضا نے وہاں موجود علاقہ مکینوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تھوڑی دیر میں یہ اور فلو کا مسلئہ حل ہو جائے گا اور ٹی ایم سی کورنگی کا عملہ سڑک کو کلئیر کردے گا اور اس کے لئے ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کورنگی کا عملہ بھی موقع پر موجود ہے۔
احمد رضا نے کہا کہ مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب اور چیئرمین کورنگی ٹاؤن نعیم شیخ بہترین انداز میں عوامی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔ عوامی شکایت فوری طور پر حل ہورہی ہیں جبکہ ماضی میں کافی مشکلات پیش آتی تھیں ۔