Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

عوام کی شکایت، پیپلز پارٹی کا فوری ایکشن, علاقہ میں کھلے گٹروں کے ڈکھن لگا دئیے

0

عوام کی شکایت، پیپلز پارٹی کا فوری ایکشن, علاقہ میں کھلے گٹروں کے ڈکھن لگا دئیے

کراچی : شادمان ٹاون نارتھ ناظم آباد یوسی 02 میں بہت سے ایسے مقام موجود تھے جہاں گٹر کے ڈکھن یا تو ٹوٹ گئے تھے، یا تو غائیب ہوگئے تھے۔ جس پر علاقہ میں سوشل ورکر عمیر عثمانی نے اس کی شکایت جمعرات کو پیپلز پارٹی ٹاون آفس میں کی۔

کمیٹی کے صدر پیپلز پارٹی کے جناب فیصل شیخ صاحب نے پیپلز پارٹی کے جناب یوسف علی اور عمران جعفری صاحب کو فوری ہدایت جاری کی کہ وہ عوام کی اس شکایت کو فوری دور کریں۔ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے بابو بھائی دے سرخواست کی گئی اور انہوں نے فوری گٹر کے ڈھکن دے دئیے۔

عمران عالم جعفری نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ٹاون آفس سے گٹر کے ڈھکن منگوائے اور عوام کی بتائی ہوئی جگہ پر لگوائے۔ جس پر علاقہ مکین نے ان کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی شکایت پر اتنا جلدی ایکشن ہوا۔

Comments
Loading...