Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

کراچی میں مون سون بارش کی شروعات, شادمان ٹاون سیکٹر 14-اے کے نالے کی صفائی شروع

جماعت اسلامی نارتھ ناظم آباد یوسی 02 چئیرمین فرحان سہیل کی ہدایت پر کونسلر منیب وسیم کا فوری ایکشن

0

کراچی میں مون سون بارش کی شروعات, شادمان ٹاون سیکٹر 14-اے کے نالے کی صفائی شروع

کراچی : نارتھ ناظم آباد یوسی 02 میں موجود سیکٹر 14-اے کا برساتی نالہ عوام کے لئے پریشانی کا سبب بنتا ہے۔ خاص طور پر جب بارشیں شروع ہوتی ہیں۔ اصل وجہ اس کی یہ ہے کہ اس نالے کی صفائی صرف اور صرف بارش کے دوران کی جاتی ہے۔

جیسا کہ کراچی شہر میں مون سون بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ اس کو دیکھتے ہوئے نارتھ ناظم آباد 02، جماعت اسلامی کے چئیرمین فرحان سہیل نے ہدایت جاری کی کہ فوری طور پر نالے کو صاف کرایا جائے۔ جس پر کونسلر منیب وسیم نے ان کی ہدایت پر شادمان ٹاون سیکٹر 14-اے نالے کا دورہ کیا۔

جس کے بعد انہوں نے مشینری کی مدد سے نالے کی صفائی بھی کرائی۔ کافی حد تک نالے کو صاف کردیا گیا ہے۔ وہاں موجود لوگوں نے اس پر جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کیا۔

وہاں موجود صاحب نے سوال بھی کیا کہ یہاں کچرا نکال کر ڈال دیا جاتا ہے لیکن اٹھایا نہیں جاتا ہے۔ جس پر کونسلر نے یقین دہانی کرائی کہ اس دفعہ ایسا نہیں ہوگا۔

Comments
Loading...