ہمارا مقصد سرسبز و شاداب کورنگی ٹاؤن بنانا ہے۔ نعیم شیخ
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز چیئرمین یوسی 08 احمد رضا کے ہمراہ کورنگی میں خلفائے راشدین پارک ایس ٹی 18 کا سنگ بنیاد رکھنے کے دوران کیا۔
ہمارا مقصد سرسبز و شاداب کورنگی ٹاؤن بنانا ہے۔ نعیم شیخ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین کورنگی ٹاؤن نعیم شیخ نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد سرسبز و شاداب کورنگی ٹاؤن بنانا ہے۔ عوام نے ہمیں اپنی خدمت کرنے کا مینڈیٹ دیا ہے ، عوامی خدمت ہی ہمارا نصب العین ہے۔ کورنگی ٹاؤن میں پارکوں کو ازسر نو تعمیر کرنے اور اسے عوام کی تفریح کے لئے کھولنے کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز چیئرمین یوسی 08 احمد رضا کے ہمراہ کورنگی میں خلفائے راشدین پارک ایس ٹی 18 کا سنگ بنیاد رکھنے کے دوران کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پارک وقاص سومرو، ممبر سندھ کونسل ناصر لودھی، پی ایس 95 پیپلز یوتھ کے صدر وقار لودھی، صدر یوسی 28 حاجی فہیم مئیو، راو عارف و دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر چیئرمین یوسی 8 احمد رضا نے ٹائون چیئرمین کورنگی ٹاؤن نعیم شیخ کو پارک کے ڈزائن و دیگر سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے آگاہی دی ۔
نعیم شیخ نے کہا کہ آج ہم نے ٹی ایم سی کورنگی کی جانب سے پہلے پارک کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے اور جلد از جلد اس پارک کو مکمل کرکے عوام کی سہولت کے لیے کھول دیا جائے گا ۔ نعیم شیخ نے کہا کہ محکمہ باغات کورنگی کو واضح ہدایت ہے کہ تمام پارکس اور گرین بیلٹس کی مینٹیننس کا خیال رکھا جائے۔ لاپرواہی برتنے والے افسران کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد سرسبز و شاداب کورنگی ٹاؤن بنانا ہے اور عوام نے ہمیں اپنی خدمت کرنے کا مینڈیٹ دیا ہے ، عوامی خدمت ہی ہمارا نصب العین ہے۔
اس موقع پر چیئرمین یوسی 8 احمد رضا نے کہا کہ کورنگی کی تمام یونین کونسلز میں پارکس اور گرین بیلٹ پر قائم تجاوزات کے خاتمہ کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مئیر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب کی خصوصی ہدایات پر کے ایم سی اینٹی انکروچمنٹ کا عملہ اس سلسلے میں بھرپور تعاون کررہا ہے اور کورنگی کے عوام بھی اس میں ہماری بھرپور رہنمائی کررہے ہیں۔
احمد رضا نے کہا کہ ہم نے کورنگی کے عوام سے جو وعدے کئے ہیں انشاءاللہ ان وعدوں کی تکمیل کا عمل شروع کردیا گیا ہے اور جلد ہی کورنگی کے عوام کو ان کے ووٹوں کے درست استعمال کرنے کا صلہ مل جائے گا۔