اگست 14 اور 15 کو معرکہ حق اور جشن آزادی کے لئے تقریبات منعقد کرینگے۔ وزیراعلیٰ سندھ
یکم اگست سے جشن آزادی کے پروگرام شروع کرینگے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ
اگست 14 اور 15 کو معرکہ حق اور جشن آزادی کے لئے تقریبات منعقد کرینگے۔ وزیراعلیٰ سندھ
کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت یوم آزادی کی تیاری کے حوالے سے اہم اجلاس۔ اجلاس میں صوبائی وزراء، شرجیل میمن، سعید غنی، محمد بخش مہر اور ذوالفقار شاہ اجلاس میں شریک۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، کمشنر کراچی حسن نقوی اور ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو بھی اجلاس میں موجود۔ اجلاس میں صوبائی سیکریٹریز، کمشنر سکھر فیاض عباسی، کور فائیو، کوم کار اور سدرن ایئر کمانڈ کے نمائندے بھی شریک۔ حیدرآباد، میرپورخاص، شہید بینظیرآباد اور لاڑکانہ کے میئر اور کمشنرز اپنی ڈویژن سے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف تاریخی فتح حاصل کی ہے۔ ہم اس سال ایک شاندار جشن آزادی منائیں گے۔ اگست 14 اور 15 کو معرکہ حق اور جشن آزادی کے لئے تقریبات منعقد کرینگے۔ ایسے پروگرام بھی ترتیب دیئے جائیں جس سے مسلح افواج کو خراج تحسین پیش ہو۔ یکم اگست سے جشن آزادی کے پروگرام شروع کرینگے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا ثقافتی شو، کھیلوں اور موسیقی کے پروگرامز بھی منعقد کرنے کا فیصلہ۔ کمیٹی تقریبات کے انعقاد کے لئے پروگرام کی ترتیب دے کر وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کریگی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے معرکہ حق اور یوم آزادی کے پروگراموں کو حتمی شکل دینے کے لئے قائم کر دی۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سینئر وزیر شرجیل میمن معرکہ حق اور یوم آزادی کے پروگرامز کمیٹی کے سربراہ ہونگے۔ پروگرامز کمیٹی میں وزیر کھیل، وزیر ثقافت، وزیر بلدیات اور تمام میئرز شامل ہونگے۔