Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

اقبال ساند نے کعبہ والیہ مسلم جماعت کے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا

موسیٰ جمال کوصدر، محمد وسیم کوجنرل سیکریٹری و دیگر عہدیداران کومبارک باد پیش کی۔قاضی مصطفی

0

اقبال ساند نے کعبہ والیہ مسلم جماعت کے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جوناگڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کی ممبر کعبہ والیہ مسلم جماعت کی تقریب حلف برداری بلدیہ ٹاؤن میں منعقد ہوئی جوناگڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے صدراقبال ساند نے تقریب حلف برداری میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی اورویراول کعبہ والیہ جماعت کے نو منتخب صدر موسیٰ جمال،جنرل سیکریٹری محمد وسیم و دیگر عہدیداران سے حلف لیا۔ اس موقع پر جوناگڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل قاضی مصطفی کے ساتھ دیگر مرکزی عہدیداران یوسف شیخ،عامر الامین عرب، سعید کھوکھر اور حفیظ بلوچ نے خصوصی شرکت کی۔

قاضی مصطفی سے تقریب میں شریک جوناگڑھ فیڈریشن کی ممبر جماعتوں کی اہم شخصیات صادق رضا اشرفی،ناصر موسیٰ،یوسف چھاگا،سید سجاد باپو،سر عمران پٹیل و دیگر نے ملاقات کی اور مشترکہ تعاون سے فیڈریشن کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر قاضی مصطفی نے نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد بھی پیش کی اورنیک خواہشات کااظہارکیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید سجاد باپو نے کہا کہ مصالحتی عمل کے ساتھ فیڈریشن کی جماعتی اور عوامی ریلیف سرگرمیوں میں نئے عزم و جوش کے ساتھ ہم سب مل کر مستقبل میں ہمہ وقت فیڈریشن کے ساتھ ساتھ ہونگے۔ تقریب میں ورکنگ کمیٹی چیف عامر الامین عرب کی خصوصی ہدایت پر نائب لیڈر فائز تھیم، ممبران ورکنگ کمیٹی راشد عرب،عدنان یافائی، عبدالقادراور قبرستان کمیٹی نگراں عارف عرب بھی شریک تھے۔

Comments
Loading...