Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر فٹ پاتھ صاف کرنے کا ہدف جاری

ٹیموں نے ناظم آباد میں غیر قانونی تجاوزات کو کامیابی سے ہٹا دیا۔

0

مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر فٹ پاتھ صاف کرنے کا ہدف جاری

تفصیلات کے مطابق کراچی شہر میں بہت سے ایسے مقام موجود ہیں جہاں دوکانداروں نے اپنی کرسیاں اور ٹیبل رکھ کر غیر قانونی طور پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے فٹ پاتھ پر چلنے کا راستہ ختم ہوگیا ہے اور شہریوں کو سڑک کے کنارے چلنا پڑتا ہے۔ جس کی وجہ سے ان کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مئیر کراچی مرتضی وہاب نے اس بات کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت جاری کی کہ فٹ پاتھ صاف کئے جائیں۔ جس جس نے بھی غیرقانونی طور ان جگہ پر قبضہ کررکھا ہے ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔ کراچی کے میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر فٹ پاتھ صاف کرنے کا ہدف جاری رکھا ۔ ٹیموں نے ناظم آباد کے مختلف علاقوں میں فٹ پاتھ کی مختلف جگہوں کو کلیئر کیا۔

Comments
Loading...