Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

جماعت اسلامی چئیرمین یوسی 2 فرحان سہیل کی ہدایت, شادمان ٹاون میں صفائی کا عمل تیزی کے ساتھ جاری

شادمان ٹاون میں موجود مختلف مقام پر موجود غیر قانونی کچرا کنڈیا ختم کردی گئیں۔

0

جماعت اسلامی چئیرمین یوسی 2 فرحان سہیل کی ہدایت, شادمان ٹاون میں صفائی کا عمل تیزی کے ساتھ جاری

کراچی : نارتھ ناظم آباد یوسی 2، جماعت اسلامی چئیرمین فرحان سہیل نے اپنی ٹیم کو ہدایت جاری کی کہ شادمان ٹاون میں مختلف مقام پر لوگوں نے اپنی مرضی سے کچرا کنڈیاں بناڈالی ہیں۔ جس کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ جب بارش ہوتی ہے تو یہی کچرا سڑک پر بہہتا ہوا گٹر اور نالوں میں جاکر پھس جاتا ہے جس کی وجہ سے گٹر ابل جاتے ہیں اور سڑک پر بارش کا پانی کافی دنوں تک کھڑا رہتا ہے۔

جماعت اسلامی یوسی 2، کونسلر منیب وسیم نے چئیرمین کی ہدایت پر ایسی کچرا کنڈیوں کو صاف کرایا اور اس موقع پر وہ خود بھی موجود تھے۔ منیب وسیم نے علاقہ کی عوام سے درخوست کی ہے کہ وہ خود بھی اپنے علاقہکو صاف رکھیں اور اگر کسی کو بھی کچرا ڈلتے ہوئے دیکھیں تو اس کی شکایت یوسی آفس میں کریں۔ لوگوں کا نام کسی کو نہیں بتایا جائے گا اور کچرا ڈالنے والے کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

فل حال انہوں نے تمام چھوٹی غیر قانونی کچرا کنڈیاں ختم کردی ہیں۔

Comments
Loading...