جماعت اسلامی جنرل کونسلر کا اپنے یوسی کی عوام کے لئے ایک اہم پیغام
میں نے پہلے بھی ایک بات کہی تھی کہ سیلف فائنانس کا لفظ ہماری ڈکشنری میں نہیں۔ منیب وسیم
جماعت اسلامی جنرل کونسلر کا اپنے یوسی کی عوام کے لئے ایک اہم پیغام
تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد یو سی 2 کے منتخب کونسلر برائے وارڈ 1 منیب وسیم صاحب سے ایک رسمی ملاقات ہوئ۔ اس ملاقات میں منیب وسیم نے اہل علاقہ پیغام دیتے ہوئے کہا کہ میں ایک بات واضع کردینا چاہتا ہوں کہ اہل شادمان نے جماعت اسلامی کے نمائندوں کو منتخب کیا ہے۔ اس سچائی کو کوئی خوشی سے قبول کرے یا اذیت سے لیکن یہ ہی حقیقت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب ہماری زمہ داری ہے کہ ہم اہل علاقہ کے مسائل ایمانداری اور دیانتداری کے ساتھ حل کریں۔
عمیر عثمانی بھائی ( سوشل ایکٹیوسٹ) نے مجھ سے رابطہ کیا اور تمام کاموں میں بھرپور ساتھ دینے کا اعادہ کیا۔ میں نے خوش دلی کے ساتھ قبول کیا اور میں آج بھی اس بات پر قائم ہوں کہ ہم مل کر کام کریں تاکہ یوسی کو مثالی یوسی بنا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ جہاں تک بات ہے کرپشن کی تو کون کیا کرتا رہا ہے اور کر رہا ہے، وہ سب بخوبی جانتے ہیں۔ لہٰذا
اہل علاقہ سے درخواست ہے کہ ہمارے دست و بازو بنیں اور علاقے سے مسائل کے خاتمے کی جہد کا حصہ بنیں۔ کرپٹوں اور لٹیروں کا خود ہی خاتمہ ہو جائیگا، اگر ہم ایک دوسرے پر اعتماد کرنے لگیں۔ میں نے پہلے بھی ایک بات کہی تھی کہ سیلف فائنانس کا لفظ ہماری ڈکشنری میں نہیں۔ کوئ بھی شخص چاہے کسی سیاسی جماعت سے اس کا تعلق ہو، اگر کسی بھی کام کے لئے پیسے جمع کرنے کی بات کرے تو اس کو تحفظ دینے کے بجائے ایکسپوز کرنے کی عادت ڈالنی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ ہم، من حیث القوم اگر کرپشن کرتے ہیں، جھوٹ بولتے ہیں، اپنی من پسند سیاسی جماعت کے لوگوں یا نام کو بچانے کے لئے اس کی غلطیوں پر پردہ ڈالتے ہیں، تو یقین جانیں ہم اپنے آپ کو دھوکا دے سکتے ہیں۔ عوام کو گمراہ کر سکتے ہیں لیکن اللہ کو دھوکا نہیں دے سکتے۔ روز حشر یہ بھی ہمارے اعمالوں کے ساتھ تولا جائے گا۔ میں انتقامی سیاست کرنے نہں آیا، لیکن ایمانداری کے ساتھ اپنے علاقے کی خدمت کرنے آیا ہوں۔ میں چلوں گا بھی ان کے ہی ساتھ جو ایمانداری اور دیانتداری کا دامن تھام کر میرے ساتھ چلیں گے۔
منیب وسیم نے کہا کہ الحمداللہ یو سی میں, ٹاؤن میں اور ضلع میں جماعت اسلامی کا مکمل پینل موجود ہے اور سب لوگ اسی بات پر متفق ہیں جو میں نے کہی ہیں۔ لہٰذا آپ سب سے گزارش ہے کہ جو لوگ یہاں نہیں ان تک میرا پیغام پہنچا دیں کہ کسی کے بھی ذاتی مفاد کا تحفظ نہیں کیا جائے گا، ہاں اگر عوامی مفاد میں کسی کا ذاتی مفاد چھپا ہو تو وہ ایک الگ بات ہے۔ ہر کوئ، اپنا مسئلہ لے کر میرے پاس آئے۔ انشاءاللہ ہم حل کریں گے۔ اللہ کی تائید و نصرت رہی تو انشاءاللہ ہم اپنے مقاصد میں ضرور کامران و کامیاب ہوں گے۔