حافظ نعیم الرحمان پریس کانفرنس کے مئیر بن چکیں ہیں۔ سعید غنی
سیاسی کارکن ہوں علم ہے کہ کراچی کے عوام کے مسائل کیا ہیں۔ سعید غنی
حافظ نعیم الرحمان پریس کانفرنس کے مئیر بن چکیں ہیں۔ سعید غنی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ حافظ نعیم آج کل پریس کانفرنس کے میئر بنے ہوئے ہیں۔ سیاسی کارکن ہوں علم ہے کہ کراچی کے عوام کے مسائل کیا ہیں۔ اپنے جاری ایک بیان میں سعید غنی نے کہا کہ جس طرح آج کل محترم امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان پریس کانفرنس پر پریس کانفرنس کررہے ہیں۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ پریس کانفرنس کے مئیر بن چکیں ہیں۔
سعید غنی نے کہا کہ سندھ میں مردم شماری پر پیپلزپارٹی نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے، کراچی سندھ کی جان ہے اور پیپلزپارٹی سندھ سے ناانصافی نہیں ہونے دیگی ۔ سعید غنی نے مزید کہا کہ کراچی میں پیپلزپارٹی کی کامیابی مخالفین سے ہضم نہیں ہو رہی ہیں، میں ایک سیاسی کارکن ہوں علم ہے کہ کراچی کے عوام کے مسائل کیا ہیں۔
سعید غنی نے کہا کہ پانی کا مسئلہ آج کا نہیں ہے ، ماضی میں “پی گیا سارے شہر کا پانی ہائے افغانی” کے نعرے لگتے تھے، انہون نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی کوششوں سے ہی انشاءاللہ کراچی کے پانی کا مسئلہ حل ہوگا۔