Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

اے سی نارتھ ناظم آباد حمیر احمد کی زیر نگرانی انسداد تجاوزات مہم جاری

انسداد تجاوزات مہم میں تیزی۔ عوام میں خوشی کی لہر

0

اے سی نارتھ ناظم آباد حمیر احمد کی زیر نگرانی انسداد تجاوزات مہم جاری

کراچی : نارتھ ناظم آباد میں بہت سے ایسے مقام موجود ہیں۔ جہاں ہوٹل والوں نے سڑک کو گھیر کی کرسیاں لگا رکھی ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ٹھیلے اور پتھاروں کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ ان تمام معملات کو دیکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نارتھ ناظم آباد طاحہ سلیم انسداد تجاوزات مہم شروع کی۔

اے سی نارتھ ناظم آباد ھمیر احمد کی زیر نگرانی نارتھ ناظم آباد کے مختلف علاقوں میں کاروائی عمل میں لائی گئی۔ تجاوزات کے خاتمے کے لیے دو الگ الگ انسداد تجاوزات مہم جس میں ضیاء الدین چورنگی اور پہاڑ گنج چورنگی شامل ہے کاروائی عمل میں لائی گئی۔

یاد رہے پچھلے ہفتہ بھی انڈا موڑ پر موجود ٹھیلے اور پتھاروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں اے سی نارتھ ناظم آباد حمیر احمد کی شہرت میں اضافی دیکھنے میں آیا ہے اور عوام نے ان کے اس عمل کو سہراہا ہے اور شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

Comments
Loading...