ٹاؤن انتظامیہ کھیل کے میدانوں، پارکوں اور عوامی مقامات کی بہتری کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ نصرت اللہ
محمدی گراؤنڈ عزیز آباد بلاک 8 کی تزئین و آرائش کا کام جاری
ٹاؤن انتظامیہ کھیل کے میدانوں، پارکوں اور عوامی مقامات کی بہتری کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ نصرت اللہ
کراچی: چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے محمدی گراؤنڈ عزیز آباد بلاک 8 کا دورہ کیا، جہاں گراؤنڈ کی تزئین و آرائش اور رینیویشن کے کام تیزی سے جاری ہیں۔ گراؤنڈ کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے روشنی کا مناسب انتظام پارک کے دونوں اطراف بینچز اور سایہ دار درخت لگائے جا رہے ہیں جبکہ شہریوں کے لیے جاگنگ ٹریک کی تعمیر بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
دورے کے موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے جاری کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سابقہ ٹاؤن ناظم فاروق نعمت اللہ، یوسی چیئرمین خواجہ قمر، ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف، ڈائریکٹر سینیٹیشن وقار احمد، ڈائریکٹر ایڈمن محمد علی،ایکس ای این ایم۔ اینڈ۔ ای محمد یاور اور علاقے کے رہائشی بڑی تعداد میں موجود تھے۔
چیئرمین نصرت اللہ نے اس موقع پر کہا کہ محمدی گراؤنڈ کی بحالی شہریوں کو صحت مند اور تفریحی سرگرمیوں کے بہتر مواقع فراہم کرنے کی غرض سے کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلبرگ ٹاؤن انتظامیہ کھیل کے میدانوں، پارکوں اور عوامی مقامات کی بہتری کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول میسر آ سکے۔
انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی کام معیار کے مطابق اور مقررہ وقت میں مکمل کیے جائیں تاکہ عوام جلد از جلد ان سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔