کراچی کی تاجر برادری کا دوٹوک اعلان: نئے انتظامی یونٹ کی بھرپور حمایت
کراچی: تاجر کنونشن کے زیرِ اہتمام نئے انتظامی یونٹ کے حوالے سے اہم پروگرام منعقد ہوا، جس میں کراچی کی تمام بڑی تاجر تنظیموں نے شرکت کی۔
مرکزی تاجران فورم کا وفد چیئرمین جاوید صدیقی کی قیادت میں شریک ہوا۔ وفد میں جنرل سیکریٹری محمد جمال شیخ، جوائنٹ سیکریٹری اشفاق زئی اور چیئرمین لیاقت آباد الیکٹرانک مارکیٹ محمد آصف شامل تھے۔
شرکاء نے متفقہ طور پر نئے صوبے اور انتظامی یونٹ کے قیام کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور کراچی کے بہتر انتظام، ترقی اور تاجر برادری کے حقوق کے لیے متحد رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔
تاجر رہنماؤں نے واضح کیا کہ کراچی کی تاجر برادری قومی سلامتی کے معاملے پر متحد ہے اور پاکستان کی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
مرکزی تاجران فورم نے اعلان کیا کہ کراچی کے جائز حقوق اور بہتر مستقبل کے لیے تاجر برادری کی مشترکہ آواز بھرپور انداز میں بلند کی جاتی رہے گی۔
کراچی کے تاجر متحد ہیں — اپنے شہر کے بہتر مستقبل کے لیے پُرعزم ہیں۔