میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ریسکیو آپریشن کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت۔
ٹیموں نے ملبہ اور رکاوٹیں ہٹا کر پچھلی جانب سے مرکزی راستہ کلیئر کر دیا ہے۔
کراچی : بلدیہ عظمیٰ کی ٹیم اور ریسکیو عملہ عمارت کے اندر داخل ہو گیا ہے۔ ٹیموں نے ملبہ اور رکاوٹیں ہٹا کر پچھلی جانب سے مرکزی راستہ کلیئر کر دیا ہے۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ریسکیو آپریشن کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت۔
میئر کراچی نے کہا کہ لوگوں کی تکلیف کا ہمیں مکمل اندازہ ہے اور ہماری بھرپور کوشش ہے کہ اندر موجود افراد اور ان کے پیاروں کو تلاش کیا جا سکے۔ آگ کے باعث شدید نقصان ہوا ہے اور عمارت کا بچا ہوا حصہ بھی انتہائی خطرناک ہے، تاہم ریسکیو اہلکار بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ راستہ ملنے کے بعد امید ہے کہ ریسکیو آپریشن جلد از جلد مکمل کر لیا جائے گا۔