Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ایم کیو ایم پاکستان کے تحت بلدیاتی انتخابات کیلئے شہر کراچی کے قابل نوجوانوں کے انٹرویوز کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے

ایم کیو ایم پاکستان بلدیاتی انتخابات میں حق پرست پینل سے 18سے 28سال کی عمر کے نوجوان امیدواران میدان میں اُتارے گی

0

ایم کیو ایم پاکستان کے تحت بلدیاتی انتخابات کیلئے شہر کراچی کے قابل نوجوانوں کے انٹرویوز کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے تحت ایم کیو ایم پاکستان ہاؤس میں آنے والے بلدیاتی انتخابات کے امیدواران کیلئے انٹرویوز کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جس میں پورے شہر کے مختلف علاقوں سے نوجوانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان نے ایک ماہ قبل ایک اجلاس میں یہ اعلان کیا تھا کہ وہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں 18سال سے 28سال تک کی عمر کے نوجوانوں کو بطور امیدار میدان میں اُتارے گی۔

ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے تمام تنظیمی دفاتر میں بلدیاتی امیداران کے فارم جمع کروانے کی سہولت کا اہتمام کیا جس کے بعد صرف کراچی شہر سے لاکھوں نوجوانوں کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں، اس بھاری عوامی رسپانس کو دیکھتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان نے تجربہ کار اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے حامل ذمہ داران پر مشتمل انٹرویو پینل ترتیب دیکر نوجوان امیداران کے انٹر ویوز کا سلسلہ شروع کردیا ہے جس کے تحت روزانہ ایم کیو ایم پاکستان ہاؤس میں سیکڑوں نوجوانوں کا انٹرویو لیا جارہا ہے۔

کراچی، حیدرآباد میرپورخاص نوابشاہ اور سکھر سمیت سندھ کے دیگر اضلاع کے نوجوان جو بلدیاتی انتخابات میں حق پرست پینل سے انتخابات لڑنے کے خواہشمند ہیں وہ امیدار کا درخواست فارم اپنی نزدیکی تنظیمی آفس سے حاصل کرکے جمع کرواسکتے ہیں۔

Comments
Loading...