وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی کی سڑکوں کی بحالی کے حوالے سے اجلاس
اجلاس میں وزیربلدیات سید ناصر حسین شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب ، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ اور محکمہ بلدیات اور کے ایم سی کے سینیئر افسران شریک
عوامی سہولت اور شہری تحفظ سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ
کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی کی سڑکوں کی بحالی کے حوالے سے اجلاس۔ اجلاس میں وزیربلدیات سید ناصر حسین شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب ، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ اور محکمہ بلدیات اور کے ایم سی کے سینیئر افسران شریک۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی کے انفرااسٹیکچر کی بہتری کے لئے مجموعی طور پر 21.53 ارب روپے کی منظوری دیدی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی کی سڑکوں کی بحالی سے شہری آمد و رفت میں بہتری اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ عوامی سہولت اور شہری تحفظ سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی کی سڑکوں کی بحالی کے لیے 13 ارب روپے گرانٹ کی منظوری دے دی۔ میئر کراچی نے کراچی کی 409 خستہ حال سڑکوں کی مرمت کی نشاندہی کی۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 24 ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کے لیے مالی امداد کی منظوری دی۔
سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کراچی کے 7 اضلاع میں 400 سڑکوں پر پیچ ورک، 9 کی مکمل تعمیر نو ہوگی۔ سڑکوں، سیوریج اور واٹر سپلائی منصوبوں پر مجموعی لاگت 12.57 ارب روپے آئیگی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی بریفنگ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی کی 26 بڑی سڑکوں کی بحالی کے لیے کے ایم سی کو ہدایات۔
وزیراعلیٰ سندھ نے سڑکوں، نالوں، اسٹریٹ لائٹس پر 8.53 ارب روپے کے منصوبوں کی بھی منظوری دی۔
وزیراعلیٰ سندھ کی تمام منصوبوں پر شفاف، معیاری اور بروقت کام مکمل کرنے کی ہدایت۔ وزیراعلیٰ سندھ کی محکمہ خزانہ کو فنڈز فوری طور پر جاری کرنے کی ہدایت۔