Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر الحمید واٹر پمپنگ اسٹیشن کی 12 انچ پانی کی لائین کا مرمتی کام مکمل

الحمید واٹر پمپنگ اسٹیشن کی 12 انچ پانی کی لائین لیک ہوجانے کی وجہ سے علاقہ مکین کو پانی کی قلت کا سامنا تھا۔

0

مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر الحمید واٹر پمپنگ اسٹیشن کی 12 انچ پانی کی لائین کا مرمتی کام مکمل

کراچی : الحمید واٹر پمپنگ اسٹیشن کی 12 انچ پانی کی لائین لیک ہوگئی تھی۔ جس کی وجہ سے کافی علاقوں کا پانی متاثر ہوا تھا۔ علاقہ مکین اس وجہ سے کافی زیادہ پریشان نظر آرہے تھے۔

نارتھ کراچی پی ایس۔122، یوسی۔2 الحمید واٹر پمپنگ اسٹیشن واٹر سپلائی 12 انچ کی مین لائن جو کہ سپلائی کے دوران پھٹ گئی تھی۔ جس کی وجہ سے سیکٹر۔5سی1، سیکٹر.5سی2، سیکٹر۔5بی2، سیکٹر۔5بی3، سیکٹر۔3، سیکٹر۔4 اور ان کے اطراف کے علاقے لائن پھٹنے کی وجہ سے پانی سے متاثر ہو چکے تھے۔

میئر کراچی مرتضٰی وہاب کی ہدایت پر واٹر بورڈ کی انتظامیہ نے پانی کی لائن کی لیکیج کو ٹھیک کردیا ہے۔ جس پر علاقہ مکین نے انکا شکریہ بھی ادا کیا۔

Comments
Loading...