Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

لائیو اسٹاک پر توجہ دے کر معیشت کو سہارا دینے کے ساتھ فوڈ سکیورٹی کے چیلنج سے بھی نمٹا جا سکتا ہے۔ سید سردار علی شاہ

سیکھنے اور جدید رجحانات سے آگاہی کے لیے میں گزشتہ چند برسوں سے باقاعدگی سے اس نمائش میں شرکت کر رہا ہوں۔ سید سردار علی شاہ

0

کراچی: ڈیری ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک فارمرز ایسوسی ایشن (ڈیلفا) کے زیرِ اہتمام ڈیری، زراعت اور لائیو اسٹاک نمائش کا انعقاد۔ صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ کی ڈیلفا ایکسپو میں شرکت۔ کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقدہ نمائش میں مختلف شعبہ جات کی نمائندگی۔ صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ نے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور جدید زرعی و ڈیری ٹیکنالوجی کا جائزہ لیا۔

سردار شاہ، جو خود بھی ڈیری فارمنگ اور مویشی پالنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، نے نمائش کے اقدامات کو سراہا۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ زراعت اور لائیو اسٹاک ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

نمائش میں ملک بھر سے کسانوں، فارمرز اور متعلقہ ماہرین کی بڑی تعداد میں شرکت۔ سید سردار علی شاہ نے جدید طریقوں کے فروغ اور فارمرز کی معاونت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایسے ایونٹس سے باہمی تجربات سے سیکھنے، بہتری اور آگاہی میں اضافہ ہوتا ہے۔ سیکھنے اور جدید رجحانات سے آگاہی کے لیے میں گزشتہ چند برسوں سے باقاعدگی سے اس نمائش میں شرکت کر رہا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لائیو اسٹاک پر توجہ دے کر معیشت کو سہارا دینے کے ساتھ فوڈ سکیورٹی کے چیلنج سے بھی نمٹا جا سکتا ہے۔

Comments
Loading...