آپریشن میں محکمہ انکروچمنٹ،محکمہ ریسکیونے حصہ لیا جبکہ نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے علاقائی پولیس بھی موجود تھی۔
نیو کراچی ٹاؤن میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا، تجاوازت کوکسی طور پنپنے نہیں دینگے۔چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف
آپریشن میں محکمہ انکروچمنٹ،محکمہ ریسکیونے حصہ لیا جبکہ نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے علاقائی پولیس بھی موجود تھی۔
کراچی : نیو کراچی ٹاؤن میں تجاوزات کے خلا ف گرینڈ آپریشن جاری۔چار ہزار روڈ صبا چورنگی تا پاور ہاؤس چورنگی پر قائم غیر قانونی پتھارے اور دکانیں مسمار کردی گئیں۔چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کی وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کے ہمراہ نیو کراچی میں جاری تجاوزات کے خلاف آپریشن کی نگرانی۔ آپریشن میں محکمہ انکروچمنٹ،محکمہ ریسکیونے حصہ لیا جبکہ نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے علاقائی پولیس بھی موجود تھی۔
چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے آپریشن کی نگرانی کرتے ہوئے کہا کہ عوامی پریشانی اور ٹریفک جام کی شکایات پر آج الحمد اللہ صباچورنگی تا پاور ہاؤس چورنگی پر قائم تجاوزات کا خاتمہ ممکن ہوا،انہوں نے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا، ٹاؤن کی حدود میں غیر قانونی تجاوازت کوکسی طور پنپنے نہیں دینگے۔انہوں نے کہا کہ تجاوزات ایک بد نما داغ ہے جس کی وجہ سے شہر کی خوبصورتی ماند پڑ جاتی ہے،مفاد پرست لوگوں نے اپنے کاروبار کو چمکانے کے لئے طرح طرح کے کاؤنٹر بنائے ہوئے ہیں جو سڑکوں پر رکھتے ہیں جس کی وجہ سے عوام کو پریشانی اور ٹریفک کی روانی میں خلل پیداہوتا ہے۔
چیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن کی اکثر سڑکیں عرصہ دراز سے خستہ حالی اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جن کی بحالی کو ممکن بنا رہے ہیں اور مرحلہ وار سڑکوں کو تعمیر کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن میں عوامی مسائل بے تحاشہ ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ دستیاب وسائل میں دیگر عوامی خدمات کے اداروں کے تعاون سے ان مسائل کو جلدحل کیا جائے۔اس موقع پر انہوں نے حکومت سندھ سے اپیل کی کہ اہلیان نیو کراچی ٹاؤن کے مسائل کو حل کرنے کے لئے انفرااسٹرکچر کی بحالی ضروری ہے تاکہ عوام بہترین ماحول میں خوشگواراور صحت مند معاشرتی زندگی گزاریں۔
واضح رہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن میں لینڈ مافیا اور اُن کے کارندوں کی جانب سے مذاہمت کا سامنا بھی کرنا پڑا جس میں آپریشن میں حصہ لینے والے معتدد سرکاری ملازمین زخمی ہوچکے ہیں۔