Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

کراچی گئے گزرے حالات میں بھی ملک کی معیشت کو چلاتا ہے۔ منعم ظفر خان

ظالم حکمرانوں نے قاتل الیکٹرک کو کراچی کے عوام پر مال کردیا ۔ منعم ظفر خان

0

کراچی گئے گزرے حالات میں بھی ملک کی معیشت کو چلاتا ہے۔ منعم ظفر خان

کراچی : امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کاجماعت اسلامی ضلع کیماڑی کے تحت پانی کے بحران و بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف حب ریور روڈ پر عوامی دھرنے سے خطاب۔ انہوں نے کہا کہ اہل بلدیہ نے جدوجہد اور مزاحمت کی روایت کو برقرار رکھا۔ مزاحمت میں ہی زندگی ہے ، نکلنے سے مسئلہ حل ہوگا۔ جب حکمران نا اہل ہوں، عوام پر شب خون مارنے والے ہوں تو مسئلہ نکلنے سے ہی حل ہوگا۔ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت 16 سال سے سندھ پر قابض ہے۔ شہر نے گزشتہ 35 سال بہت تباہی و بربادی دیکھی ہے۔ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کراچی کی ڈیڑھ کروڑ آبادی کھاگئے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسائل پر قابض پیپلز پارٹی ہے جو صرف کراچی سے لوٹنا جانتی ہے دینا نہیں جانتی۔ ماضی میں شہر کے پانی مسئلے پر جماعت اسلامی کے مئیر عبد الستار افغانی نے حب ڈیم بنایا اور بلدیہ ٹاون اور اورنگی ٹاون کے لوگوں کو پانی دیا۔ نعمت اللہ خان نے 2001 سے 2005 تک شہر کے مئیر رہے۔ نعمت اللہ خان نے پانی کے کے تھری منصوبہ مکمل کیا اور 250 ملین یومیہ پانی کا تحفہ دیا۔ 2005 کے بعد پھر سے ایم کیو ایم بلدیاتی حکومت پر قابض ہوگئے۔ آج ہم بلدیہ ٹاون میں موجود ہیں، ایم کیو ایم کے لوگوں نے ہی بھتہ نہ ملنے پر بلدیہ ٹاون کی فیکٹری پر آگ لگادی۔ ایم کیو ایم نے کراچی کے پانی کے لیے کے فور منصوبہ مکمل نہیں کیا۔ پانی ٹینکر وں میں تو ملتا ہے لیکن نلکوں میں پانی نہیں آرہا۔ پیپلز پارٹی کی حکومت نے اس شہر کو پانی سے محو کردیا جو پورے ملک کی پیاس بجھاتا ہے۔ کے فور کا منصوبہ 2019 تک مکمل ہونا تھا جو 2024 میں بھی مکمل نہیں ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ 3 سال بعد بھی کے فور منصوبہ مکمل نہیں ہوگا اور اگر مکمل ہو بھی گیا تب بھی لائنوں میں پانی نہیں آئے گا۔ اکیسویں صدی میں بھی کراچی کے لوگ پانی کے حصول کے لیے سڑکوں پر موجود ہے۔ کراچی گئے گزرے حالات میں بھی ملک کی معیشت کو چلاتا ہے۔ ظالم حکمرانوں نے قاتل الیکٹرک کو کراچی کے عوام پر مال کردیا ۔ کے الیکٹرک کو دو دفعہ فروخت کیا گیا اور دونوں دفعہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم برابر کی شریک ہیں۔ بھاری بلوں کی وجہ سے شہری شدید ذہنی و جسمانی اذیت کا شکار ہیں۔ آج شہریوں کو پانی و بجلی سے محروم کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام ان ظالم حکمرانوں کے چہرے جان چکے ہیں۔ کراچی کے عوام نے بلدیاتی انتخابات اور قومی انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ دیے۔ فارم 47 کی بنیاد پر ظالم و جابر حکمرانوں کو ہم پر مسلط کردیا گیا ہے۔ جماعت اسلامی عوام کے ساتھ ہے ، ہم کسی صورت پر بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے حق دو عوام تحریک کا آغاز کیا ہے۔ حافظ نعیم الرحمن 26 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنا شروع کررہے ہیں۔ 26 جولائی کے دھرنے میں کراچی کے شہری قافلوں کی صورت میں اسلام آباد پہنچیں گے۔

Comments
Loading...