سندھ میں جانوروں کے لیے جدید “ایمبریو ٹرانسفر ٹیکنالوجی” کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ محمد علی ملکانی
فن گرو پرائیویٹ لمیٹڈ کے تعاون سے ماڈرن لائیوسٹاک بریڈنگ پروگرام کی افتتاحی تقریب کا انعقاد
کراچی : فن گرو پرائیویٹ لمیٹڈ کے تعاون سے ماڈرن لائیوسٹاک بریڈنگ پروگرام کی افتتاحی تقریب کا انعقاد۔ افتتاحی تقریب میں سیکریٹری لائیوسٹاک، ڈی جی اینیمل ہیلتھ اور دیگر اعلیٰ حکام کی بڑی تعداد میں شرکت۔ لائیوسٹاک بریڈنگ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے صوبائی وزیر محمد علی ملکانی کا اہم خطاب۔
محمد علی ملکانی نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی آمد سے سندھ کے محکمہ لائیوسٹاک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں۔ جو ترقی 30 سال میں ہونی تھی، وہ اب جدید ٹیکنالوجی سے ایک سال میں کر رہے ہیں۔ سندھ میں جانوروں کے لیے جدید “ایمبریو ٹرانسفر ٹیکنالوجی” کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جدید نسلوں کے جانوروں سے دودھ اور گوشت کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہوگا۔ عیدِ قربان پر جدید ٹیکنالوجی سے تیار کردہ اعلیٰ نسل کے جانور مارکیٹ میں آئیں گے۔
مارکیٹ میں بہترین گوشت کی دستیابی یقینی ہوگی اور جانوروں کی قیمتوں میں کمی آئے گی، صوبائی وزیر لائیوسٹاک۔ صوبائی وزیر محمد علی ملکانی کی کاروباری افراد کو جانوروں کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت۔
تقریب میں سیکریٹری لائیوسٹاک ڈاکٹر کاظم جتوئی، ڈی جی ڈاکٹر نظیر کلہوڑو اور فن گرو پرائیویٹ لمیٹڈ کے حکام کی شرکت۔