انکلوسیو سٹی خصوصی افراد کے لیے تمام ضروری سہولتوں پر مشتمل کمیونٹی ماڈل ہے۔ آصف حیدر شاہ
چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کا انکلوسیو سٹی کا دورہ
کراچی : چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کا انکلوسیو سٹی کا دورہ۔ چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ۔
چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے کہا کہ انکلوسیو سٹی خصوصی افراد کو بااختیار بنانے کے لیے جدید بحالی کا منصوبہ ہے۔ شاہراہ بھٹو کے ساتھ 75 ایکڑ پر انکلوسیو سٹی قائم کیا جا رہا ہے۔ سندھ حکومت ماسٹر پلان کی منظوری دے چکی ہے۔
چیف سیکریٹری سندھ نے مزید کہا کہ انکلوسیو سٹی خصوصی افراد کے لیے تمام ضروری سہولتوں پر مشتمل کمیونٹی ماڈل ہے۔ انکلوسیو سٹی کے اطراف سے تجاوزات ختم کرکے باؤنڈری وال کی تعمیر یقینی بنائی جائے۔ انکلوسیو سٹی کے مقام سے کچرا اٹھانے کا کام تیز کیا جائے۔
ایم ڈی سالڈ ویسٹ فواد غفار نے کہا کہ انکلوسیو سٹی کے مقام سے 18 ہزار ٹن کچرا اٹھایا جا چکا ہے۔
سیکریٹری ڈی ای پی ڈی طحہ احمد فاروقی نے کہا کہ انکلوسیو سٹی میں روڈ، سیوریج اور اسٹریٹ لائٹس کے ٹینڈرز نومبر میں جاری کیے جائیں گے۔ انکلوسیو سٹی میں بجلی سمیت دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطے میں ہیں۔
کمشنر کراچی، سیکریٹری ڈی ای پی ڈی اور دیگر متعلقہ افسران کی انکلوسیو سٹی کے دورے میں شرکت۔