میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی جانب سے شاہراہِ بھٹو کے افتتاح پر کراچی کے عوام کو مبارکباد
کراچی : میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی جانب سے شاہراہِ بھٹو کے افتتاح پر کراچی کے عوام کو مبارکباد۔ انہوں نے کہا کہ آج 22 مئی 2026 ایک انتہائی اہم دن ہے، جب تقریباً 39 کلومیٹر طویل شاہراہِ بھٹو کا افتتاح چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کرنے جا رہے ہیں۔ یہ ایک تاریخی سنگِ میل ہے کیونکہ اس شاہراہ سے شہر میں ٹریفک کے دباؤ اور اپ کنٹری ٹریفک کے مسائل کے حل میں بڑی مدد ملے گی۔
انکا کہنا تھا کہ یہ شاہراہ ایک رنگ روڈ کے طور پر کام کرے گی، جس سے ٹریفک شہر سے باہر منتقل ہو جائے گی۔ آمد و رفت کو آسان بنانے کے لیے چھ انٹری اور ایگزٹ پوائنٹس تعمیر کیے گئے ہیں۔ یہ شاہراہ قیوم آباد، شاہ فیصل، قائدآباد، ڈملوٹی، میمن گوٹھ اور کاٹھور سے منسلک ہوگی۔
میئر کراچی نے کہا کہ 56 ارب روپے کی لاگت سے یہ منصوبہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت میں مکمل کیا گیا ہے۔ میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی، وزیرِ اعلیٰ سندھ اور ان تمام افراد کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس منصوبے کی تکمیل میں اپنا کردار ادا کیا۔