Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

قومی زبان کو ٹاون میونسپل کارپوریشن ناظم آباد کی سرکاری زبان قرار دیا جائے۔ سید محمد مظفر

کونسل ٹاون میونسپل ناظم آباد کی جانب سے سوئیڈن میں قرآن کریم کو جلانے پرمذمتی قرارداد پیش کی گئی

0

قومی زبان کو ٹاون میونسپل کارپوریشن ناظم آباد کی سرکاری زبان قرار دیا جائے۔ سید محمد مظفر

کراچی : چیئرمین ٹاون ناظم آباد سید محمد مظفرکی زیر صدارت ٹاون میونسپل کارپوریشن ناظم آباد کا پہلا باضابطہ اجلاس منعقد۔ اجلاس میں وائس چیئرمین نعمان اور اراکین کونسل کی شرکت۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔

اجلاس میں کونسل کے کے منتخب اراکین کے ناموں کی منظوری، چیئرمین ، وائس چیئرمین کی عدم موجودگی میں کونسل کے 2 اراکین کو صدر نشین مقرر کرنے کی منظوری عطا کی گئی۔ اجلاس میں ٹاون میونسپل کارپوریشن ناظم آباد کی سرکاری مہر، اور نشان کی منظوری، کونسل کی مختلف کمیٹیوں کے قیام اور کمیٹی کا رکن منتخب کیا گیا ۔ اجلاس میں کونسل کے امور چلانے کے لئے محترمہ نصرت جہاں کو افسر مجاز مقرر کیا گیا۔

اجلاس میں ٹاون چیئرمین ناظم آباد نے کہا کہ ٹاون میونسپل کارپوریشن ناظم آباد کا اجلاس سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 ترمیم شدہ 2021 کے تحت منعقد کیا گیا ہے اس نظام کے تحت قائم ہونے بلدیاتی اداروں کو حکومت سندھ بااختیار بنائے گی یہ ایوان حکومت سندھ سے بھر پور ا مطالبہ کرتا ہے کہ اداروں کے مالی و انتظامی بحران کو حل کرنے کیلئے فوری طور پر صوبائی مالیاتی کمیشن کا قیام عمل میں لائے اور آئین کے آرٹیکل 140-اے کے تحت مکمل با اختیار ادارہ بنائے۔

چیئرمین ٹاون ناظم آباد سید محمد مظفر نے کہا کہ جیسا کہ موجودہ حکومت نے نچلی سطح تک اختیارات کی تقسیم کے تحت نئے بلدیاتی نظام کو متعارف کرایا ہے پاکستان کے آئین کے مطابق قومی زبان کے فروغ کے لئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

کونسل ٹاون میونسپل ناظم آباد نے قرار دا پاس کی کہ موجودہ بلدیاتی قیادت اس بات کی خواہاں ہے کے شہریوں سے بلا تخصیص روابط کے لئے قومی زبان کو ٹاون میونسپل کارپوریشن ناظم آباد کی سرکاری زبان قرار دیا جائے جس کے تحت بلدیاتی امور انجام دئیے جاسکیں

حافظ نعیم الرحمن نے عباسی شہیدہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے اس بات کی نشاندہی کی تھی کہ عباسی شہید ہسپتال علاج معالجہ کی سہولت نہ ہونا ، دواؤں کی عدم فراہمی پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ کہ عباسی شہید ہسپتال کی ناگفتہ بہ حالت اور ناقص کارکردگی وعلاج و معالجہ کی سہولیات کی عدم فراہمی سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ اس سلسلے میں کونسل ٹاون میونسپل ناظم آباد اجلاس میں قرارد پاس کی گئی کہ عباسی شہید کا نتظامی کنٹرول ٹاون میونسپل کارپوریشن ناظم آباد کے حوالے کر دیں۔

کونسل ٹاون میونسپل ناظم آباد اجلاس میں رپورٹر سینئر صحافی عزیز عارف کی والدہ کے انتقال پر ملال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفر ت کی دعا کی گئی اور تعزیتی قرارداد پاس کی گئی۔

کونسل ٹاون میونسپل ناظم آباد کی جانب سے سوئیڈن میں قرآن کریم کو جلانے پرمذمتی قرارداد پیش کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سوئیڈن کے سفیر سے اس واقعے پر شدید الفاظ میں مذمت کرے۔کہ کراچی اور اور کراچی کے علاوہ پورے سندھ میں ہاوس جاب ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں فرق کیوں ہے پورے سندھ میں تنخواہ یکساں ہونی چاہیے۔

ایک صوبہ اور دو قانون۔ کراچی اور پورے سندھ میں ہاوس جاب ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں فوری اضافہ کرنے کے حوالے سے قرارداد پاس کی گئی۔

Comments
Loading...