Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

شادمان ٹاون، یوٹی لیٹی اسٹور والی گلی میں ڈکیتی، او ایل ایکس والے کو لوٹ لیا گیا

ڈکیت بڑے آرام سے لڑکے سے 2 لاکھ کیش اور 3 موبائل لے کر فرار ہوگئے۔

0

شادمان ٹاون، یوٹی لیٹی اسٹور والی گلی میں ڈکیتی، او ایل ایکس والے کو لوٹ لیا گیا

کراچی : نارتھ ناظم آباد یوسی 02، شادمان ٹاون میں یوٹی لیٹی اسٹور کے ساتھ والی گلی میں آج ایک لڑکے کو لوٹ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق لڑکے کے ساتھ واقع اس وقت پیش آیا جب وہ او ایل ایکس کے ذریعے موبائل فون بیچنے آیا تھا۔ لڑکوں نے اس کو گلی میں چلنے کا بولا اور اس کے پاس موجود 2 لاکھ کے قریب کیش اور 3 موبائل فون لے کر فرار ہوگئے۔

پولیس کو جیسے ہی اطلاع ملی انہوں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے موقع پر پہنچ کر وہاں موجود لوگوں کا بیان لیا اور ایک ٹیم نے علاقہ میں سرچ بھی کیا۔

اس موقع پر وہاں موجود لوگوں سے بات کرنے پر پتہ چلا کہ یہ لڑکا او ایل ایکس کے ذریعے موبائل خریدتا اور سیل کرتا تھا۔ آج بھی ان نے بینک سے پیسے نکالیں اور ایک موبائل خریدا۔ اس کے بعد وہ یہاں شادمان ٹاون آیا موبائل سیل کرنے کے لئے اور یہاں اس کو ٹریپ کرکے لوٹ لیا گیا۔

شاہراہ نورجہاں تھانے میں رپورٹ درج کرادی گئی ہے اور ان کو پکڑنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔

Comments
Loading...