Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

نارتھ کراچی واٹر بورڈ کے خلاف عوام کا احتجاج، پاور ہاوس سڑک بند

جب تک ہمیں یقین دہانی نہیں کرائی جائے گی تب تک ہم سڑک بلاک کرکے بیٹھے رہیں گے۔ مسجد امام

0

نارتھ کراچی واٹر بورڈ کے خلاف عوام کا احتجاج، پاور ہاوس سڑک بند

کراچی : شہر میں بہت سے ایسے علاقہ موجود ہیں جہاں پینے کے پانی خرید کر یا پھر بورنگ کراکر استعمال کرنا پڑتا ہے۔ نارتھ کراچی واٹر بورڈ بھی عوام کو پانی نہیں دے پارہا ہے۔ جس کی وجہ سے عوام نے آج پرامن احتجاج کے طور پر پاور ہاوس چورنگی کو ٹریفک کے لئے بند کردیا۔

اس موقع پر پولیس اور ینجرس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔ جنہوں نے وہاں موجود امام صاحب سے بات کرکے سڑک کو کھولنے کی درخوست کی۔ لیکن امام صاحب نے کہا کہ سب سے پہلے نارتھ کراچی واٹر بورڈ کے عملے کو فوری طور پر معطل کیا جائے اور ہمیں اس بات کی یقین دہانی کرائی جائے کہ ہمیں پانی لائین کے ذریعے دیا جائے گا۔

پچھلے 6 مہینوں نے سے ہمیں 30 دن بعد پانی دیا جاتا ہے اور وہ بھی تھوڑا تھوڑا۔ ہم سے جو معاہدہ کیا گیا تھا اس کے حصاب سے ہمیں پانی دیا جائے۔ واٹر بورڈ کا عملہ عوام کو پانی فراہم کرنے میں ناکام ہوگیا ہے۔

نارتھ کراچی واٹر ہائیڈینٹ پر ٹینک میں دو کتے مرگئے تھے اور انہوں نے وہی پانی علاقہ میں کھول دیا۔ 25 دن بعد جب لوگوں نے پانی آتا دیکھا تو اپنے اپنے گھروں کے ٹینک بھر دئیے۔ لیکن جب پانی سے عجیب سے بدبو آنے لگی تو انہوں نے واٹر ہائیڈنٹ کے ٹینک کودیکھا تو اس میں کتے مرے ہوئے تھے۔

جس کے بعد علاقہ میں موجود تمام مسجدوں سے اعلان کرائے گئے، کہ اس پانی کا استعمال نا کیا جائے کیونکہ یہ پانی انسانوں کے کیا جانوروں کے استعمال کے لئے بھی نہیں ہے۔

ہم سی ایم سندھ مراد علی شاہ، مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ واٹر بورڈ کے اس عملے کو فوری طور پر معطل کریں اور ہمیں اس بات کی یقین دہانی بھی کرائیں کے ہمیں ٹائم پر پانی ملے گا۔

Comments
Loading...