Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

چئیرمین فرحان سہیل کی ہدایت پر، عمیر طلحہ نے شادمان ٹاون سیکٹر 14-بی میں جاری واٹر بورڈ کے کام کا جائزہ لیا اور عوام سے بھی بات کی

شادمان ٹاون میں پانی کی لائین میں کچرا پھنسے ہونے کی وجہ سے بڑا علاقہ پانی سے محروم تھا۔

0

چئیرمین فرحان سہیل کی ہدایت پر، عمیر طلحہ نے شادمان ٹاون سیکٹر 14-بی میں جاری واٹر بورڈ کے کام کا جائزہ لیا اور عوام سے بھی بات کی

کراچی : شادمان ٹاون سیکٹر 14-بی میں پانی کا ایک بڑا مسلہ اس وقت سامنے آیا، جب شادمان نمبر 1 سے جن علاقوں کو پانی فراہم کیا جاتا تھا وہاں پانی آنا ہی بند ہوگیا۔ اس حوالے سے ایک بڑی میٹنگ رکھی گئی جس میں یوسی چئیرمین فرحان سہیل نے اپنی یوسی کی ٹیم کے ساتھ شرکت کی۔

شادمان محلہ کمیٹی کے چئیرمین عمیر عثمانی اور علاقے میں رہنے والے لوگوں نے ان کے سامنے پانی کے مسائل رکھے۔ اس کے بعد محلہ کمیٹی نے ایک میٹنگ واٹر بورڈ ایکسی این جناب سہیل اطیعب صاحب سے بھی رکھی۔ شادمان ٹاون میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے واٹر بورڈ کی طرف سے ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔ جس میں خلیل، نظر، نوید، اسمائیل، محبت خان اور واجد خان شامل تھے۔

سہیل اطیعب نے ان کو کہا کہ جب تک پورے علاقہ میں پانی کی لائین کلئیر نا ہوجائیں یہ ٹیم شادمان ٹاون سیکٹر 14-بی میں ہی کام کرے گئ۔

شادمان ٹاون سیکٹر 14-بی میں بہت سی گلیوں میں گھڈے لگا کر لائین کا کلئیر کرلیا گیا ہے۔ اس حوالے سے چئیرمین فرحان سہیل کی ہدایت پر علاقائی ذمہ دار عمیر طلحہ نے آج علاقہ کا دوراہ کیا اور علاقہ میں جاری واٹر بورڈ کے کاموں کا جائرہ بھی لیا۔ اس موقع پر انہوں نے وہاں موجود لوگوں سے بھی بات کی۔

لوگوں نے واٹر بورڈ کی طرف سے جاری کاموں پر اتمینان دیکھایا اور اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے علاقہ میں موجود کچھ مقام پر لیکیج سے بھی آگاہ کیا۔ جس پر عمیر طلحہ نے ان کو یقین دہانی کرائی کے اس کام کے پورا ہوجانے کے بعد علاقہ میں موجود لیکج کو بھی بنوایا جائے گا۔

Comments
Loading...