بچت بازاروں کا انعقاد اچھی کاوش ہے۔ سعید غنی
اس وقت کراچی بھی میں تمام ڈسٹرکٹ میں اس طرح کے بچت بازار سندھ حکومت کے ماتحت قائم کئے گئے ہیں جس کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔
بچت بازاروں کا انعقاد اچھی کاوش ہے۔ سعید غنی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ بچت بازاروں کا انعقاد اچھی کاوش ہے، کیونکہ اس وقت مہنگائ کی وجہ سے ہر کوئی پریشان ہیں، اس وقت کراچی بھی میں تمام ڈسٹرکٹ میں اس طرح کے بچت بازار سندھ حکومت کے ماتحت قائم کئے گئے ہیں جس کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر سعید غنی نے ڈسٹرکٹ ایسٹ میں فیروز آباد سب ڈویژن میں وائرلیس گراؤنڈ میں لگاۓ جانے والے بچت بازار کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل (زراعت)، ڈپٹی کمشنر ایسٹ تبریز صادق مری، اے سی فیروز آباد، مارکیٹ کمیٹی کے چیرمین و دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
صوبائی وزیر سعید غنی نے بچت بازار کے ایک ایک اسٹالز پر جاکر کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ پرائز لسٹ کے مطابق عوام الناس کو سبزی ، پھل اور دیگر اشیاء دی جارہی ہیں یا نہیں اس کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بچت بازار کے انتظامات تسلی بخش ہیں ۔ بچت بازاروں کا انعقاد اچھی کاوش ہے، کیونکہ اس وقت مہنگائی کی وجہ سے ہر کوئی پریشان ہے ۔
سعید غنی نے کہا کہ حکومت نے مہنگائی کے خلاف انقلابی اقدامات کۓ ہیں۔ سعید غنی نے مزید کہا کہ اس وقت کراچی بھی میں تمام ڈسٹرکٹ میں اس طرح کے بچت بازار سندھ حکومت کے ماتحت قائم کئے گئے ہیں جس کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ ساتھ ہی روزانہ کی بنیاد پر عوام کو حکومتی نرخ سے زائد قیمتوں پر اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف آپریشن کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔
سعید غنی نے کہا کہ سندھ حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ اس ماہ مبارک میں ہر شخص کو اپنی ضروریات کی اشیاء کم سے کم نرخوں پر دستیاب ہوسکیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمیشنر ایسٹ تبریز صادق مری نے کہا کہ اس طرح کے بچت بازار ڈسٹرکٹ ایسٹ کے چاروں سب ڈویژن میں لگاۓ گۓ ہیں۔ جہاں عوام کو سستے اور معیاری پھل اور سبزیاں حکومت کے تعین کردہ نرخوں پر فراہم کی جارہی ہیں